حکمران جماعت اپنے ایجنڈے کو دوام بخشنے کے لئے مجرمانہ عناصر کو استعمال کر رہی ہے: محبوبہ مفتی

پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا الزام ہے کہ ملک کی حکمران جماعت اپنے ایجنڈے کو دوام بخشنے کے لئے مجرمانہ عناصر کو استعمال کر رہی ہے

محبوبہ مفتی، تصویر قومی آواز/ویپن
محبوبہ مفتی، تصویر قومی آواز/ویپن
user

یو این آئی

سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا الزام ہے کہ ملک کی حکمران جماعت اپنے ایجنڈے کو دوام بخشنے کے لئے مجرمانہ عناصر کو استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اودے پورکے قاتل اور راجوری میں گرفتار لشکر کے جنگجو دونوں کو بی جے پی کے ساتھ تعلقات تھے۔

موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔ ان کا ٹویٹ میں کہنا تھا: ’پہلے ادے پور کے قاتل اور اب راجوری میں گرفتار لشکر طیبہ سے وابستہ ملی ٹنٹ دونوں کو بی جے پی کے ساتھ سرگرم روابط ہیں حکمران جماعت اپنے فرقہ وارانہ تقسیم اور نفرت کے ایجنڈے کو دوام بخشنے کے لئے مجرمانہ عناصر خواہ وہ گاؤ رکشک ہوں یا دہشت گرد، کو استعمال کر رہی ہے ‘۔


ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا: ’حکمران جماعت اپنے فرقہ وارانہ تقسیم اور نفرت کے ایجنڈے کو دوام بخشنے کے لئے مجرمانہ عناصر خواہ وہ گاؤ رکشک ہوں یا دہشت گرد، کو استعمال کر رہی ہے‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔