ایم ایس پی کے تعین کے لیے کمیٹی کی تشکیل کا عمل جاری، حکومت کا راجیہ سبھا میں بیان
حکومت نے جمعہ کو راجیہ سبھا میں کہا کہ فصلوں کی کم از کم سہارا قیمت (ایم ایس پی) طے کرنے کے لیے ایک کمیٹی قائم کرنے کا عمل جاری ہے
نئی دہلی: حکومت نے جمعہ کو راجیہ سبھا میں کہا کہ فصلوں کی کم از کم سہارا قیمت (ایم ایس پی) طے کرنے کے لیے ایک کمیٹی قائم کرنے کا عمل جاری ہے۔
وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت اس سلسلے میں وزیر اعظم کے اعلان کے مطابق ایک کمیٹی تشکیل دینے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنیکت کسان مورچہ سے نمائندوں کے نام طلب کئے گئے ہیں اوران کے ساتھ حکومت کی بات چیت جاری ہے۔ ان کے نام آتے ہی اس عمل کو تیز کر دیا جائے گا۔ اس کمیٹی میں مرکز، ریاستوں اور کسانوں کی تنظیموں وغیرہ کے نمائندوں کو شامل کیا جانا ہے۔
انہوں نے قدرتی کھیتی کو آج کی ضرورت بتاتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اس بات پر زور دے رہے ہیں۔ پہلے بھی حکومت روایتی کھیتی پروگرام کے ذریعے اس سمت میں کام کر رہی تھی۔ ملک میں تقریباً چھ لاکھ ہیکٹر پر نامیاتی کاشتکاری کی جارہی ہے اور اس کی پیداوار کا بڑا حصہ برآمد کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تقریباً چار لاکھ ہیکٹر رقبہ پر قدرتی کاشتکاری کی جا رہی ہے اور حکومت اس کے لیے مشن موڈ میں کام کرنے والی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔