وزیر اعظم کی جانب سے درگاہ معین الدین چشتی پر چادر پیش کی گئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے پیغام میں کہا کہ خواجہ معین الدین چشتی کے 810 ویں عرس کے موقع پر دنیا بھر میں ان کے پیروکاروں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات۔
اجمیر: اقلیتی امور کے مرکزی وزیر اور ایوان بالا راجیہ سبھا میں ڈپٹی لیڈر مختار عباس نقوی نے آج یہاں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا صوفیاء، سنتوں کی روایات اور سماج کو بااختیار بنانے کا واحد نظریہ ہی ہندوستان کو وشو گرو بنانے کا ایک مضبوط منتر ہے، نقوی نے آج یہاں درگاہ اجمیر شریف میں خواجہ معین الدین چشتی کے 810 ویں سالانہ عرس کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کو چادر پیش کی اور بڑی تعداد میں موجود سماج کے تمام طبقات کے لوگوں کو ان کا پیغام پڑھ کر سنایا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’خواجہ معین الدین چشتی کے 810 ویں عرس کے موقع پر دنیا بھر میں ان کے پیروکاروں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات۔ دنیا کو انسانیت کا درس دینے والے عظیم صوفی سنت کے عرس کے موقع اجمیر شریف میں چادر بھیجتے ہوئے میں انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔‘‘
یہ بھی پڑھیں : اویسی کی جذباتی سیاست مسلم مفاد میں نہیں... ظفر آغا
وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’تنوع میں اتحاد ہندوستان کی شناخت ہے۔ ملک میں مختلف مذاہب، فرقوں اور عقائد کے ساتھ ہم آہنگی رہنا ہماری خاصیت ہے۔ اس شاندار روایت میں اولیائے کرام، مہاتماؤں، پیروں اور فقیروں نے اہم کردار ادا کیا ہے، اس شاندار روایت میں خواجہ معین الدین چشتی کا نام پورے ادب و احترام کے ساتھ لیا جاتا ہے، جنہوں نے معاشرہ میں محبت اور ہم آہنگی کا پیغام دیا۔"
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔