وزیر اعظم نے لال قلع سے حزب اختلاف پر کیا حملہ، کہا- ’دوبارہ آؤں گا!‘

وزیر اعظم نریندر مودی نے لال قلعہ کی فصیل سے کہا کہ 2014 میں انہوں نے تبدیلی لانے کا وعدہ کیا تھا۔ انہوں نے پہلی مرتبہ ’میرے پریوار جنوں‘ کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ہم وطنوں نے ان پر بھروسہ کیا

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعظم مودی / ویڈیو گریب</p></div>

وزیر اعظم مودی / ویڈیو گریب

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے لال قلعہ کی فصیل سے کہا کہ 2014 میں  انہوں  نے تبدیلی لانے کا وعدہ کیا تھا۔ انہوں نے پہلی مرتبہ ’میرے پریوار جنوں‘ کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ہم وطنوں نے ان پر بھروسہ کیا۔ انہوں  نے کہا ’’ تم سے اپنے وعدے کو یقین میں بدل دیا۔ 2019 میں کارکردگی کی بنیاد پر، آپ نے مجھے دوبارہ نواز ا اور  آئندہ 15 اگست کو میں  دو دوبارہ آؤں گا۔ میں صرف تمہارے لیے جیتا ہوں۔ اگر مجھے پسینہ آتا ہے تو میں آپ کے لیے پسینہ کرتا ہوں۔ کیونکہ تم میری فیملی ہو۔ میں تمہارا دکھ نہیں دیکھ سکتا۔‘‘

دراصل لال قلع کی فصیل سے وزیر اعظم کی  ان کے ان پانچ سالہ اقتدار کی آخری تقریر تھی اس لئے ان کی اس تقریر میں زیادہ ایسا لگا جیسے وہ  ملک کے رائے دہندگان سے خطاب کر رہے ہوں ۔ پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کی تحریک پر بولتے ہوئے بھی ان پر یہی الزام لگا تھا کہ انہوں نے منی پور پر کم  بولا اور اپنے رائے دہندگان کے سامنے اپنی حکومت کا رپورٹ کا رڈ زیادہ پیش کیا ہے۔


وزیر اعظم مودی نے کہا منی پور پر کہا کہ ’’ماضی میں منی پور میں تشدد کا دور تھا۔ کئی لوگوں کو جان سے ہاتھ دھونا پڑے، ماؤں بیٹیوں کی عزتوں سے کھیلا گیا۔ لیکن کچھ دنوں سے مسلسل امن کی خبریں آرہی ہیں۔ ملک منی پور کے لوگوں کے ساتھ ہے۔ عوام امن کے تہوار کو آگے بڑھائیں۔ امن سے ہی کوئی راستہ نکلے گا۔ مرکزی اور ریاستی حکومتیں امن برقرار رکھنے کی کوشش کر رہی ہیں اور کرتی رہیں گی۔‘‘

77ویں یوم آزادی پر لال قلعہ پر وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے پرچم کشائی کے بعد فضائیہ کے ایک ہیلی کاپٹر نے پھولوں کی بارش کی۔ اس کے بعد  وزیر اعظم مودی کا خطاب لال قلعہ کی فصیل سے شروع ہوا ۔ وزیر اعظم نے کہا ’’ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت اور اب آبادی کے لحاظ سے بھی سب سے آگے ملک ہے۔ اتنا بڑا ملک، میرے خاندان کے 140 کروڑ لوگ آج یوم آزادی منا رہے ہیں۔ میں ان تمام بہادروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد میں اپنا حصہ ڈالا۔‘‘


اپوزیشن اور کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے  وزیر اعظم  مودی نے لال قلعہ کی فصیل سے کہا کہ ’’آج خاندان پرستی نے ہمارے ملک کو برباد کر دیا ہے۔ سیاسی جماعت کا انچارج صرف ایک خاندان کیسے ہو سکتا ہے؟ اس کے لیے اس کی زندگی کا منتر ہے - خاندان کی پارٹی، خاندان کے لیے اور خاندان کے لیے۔ ملک کی ترقی کے لیے خاندان پرستی سے آزادی ضروری ہے۔  خوش کرنے کی سیاست نے سماجی انصاف کو مار ڈالا۔ ملک ترقی چاہتا ہے۔ ملک 2047 کا خواب شرمندہ تعبیر کرنا چاہتا ہے۔بدعنوانی نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔‘‘

77 ویں یوم آزادی کے موقع پر پی ایم مودی نے لال قلعہ کی فصیل سے کہا کہ وقت کی ضرورت ملک کو ان  تین برائیوں کے خلاف لڑنا ہے – بدعنوانی، خاندان اور خوشامد۔انہوں نے کہا کہ ’’ بدعنوانی  کے خلاف لڑتا رہوں گا۔ خاندان پرستی نے ہمارا ملک چھین لیا ہے۔ ہمیں ان تینوں برائیوں کے خلاف پوری قوت سے لڑنا ہے۔ ہمیں ان تینوں برائیوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے۔‘‘

وزیر اعظم  مودی نے لال قلعہ کی فصیل سے کہا کہ ’’ آج میں لال قلعہ سے آپ کا آشیرواد لینے آیا ہوں۔ آج ہمیں کچھ چیزوں کو سنجیدگی سے لینا ہوگا۔ 2047 میں جب ملک آزادی کے 100 سال کا جشن منائے گا، اس وقت دنیا میں ہندوستان کا ترنگا جھنڈا ترقی یافتہ ہندوستان کا ترنگا پرچم ہونا چاہئے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔