’مودی حکومت کی پالیسیوں سے غریب و متوسط طبقہ بے حال ہو رہا‘، جھارکھنڈ میں پرینکا گاندھی نے چلائی انتخابی مہم

پرینکا گاندھی نے آج جھارکھنڈ کے مختلف علاقوں میں انتخابی تشہیر چلائی اور اس دوران مودی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

<div class="paragraphs"><p>جھارکھنڈ میں انڈیا اتحاد کے لیڈران کے ساتھ پرینکا گاندھی، تصویر @INCIndia</p></div>

جھارکھنڈ میں انڈیا اتحاد کے لیڈران کے ساتھ پرینکا گاندھی، تصویر @INCIndia

user

قومی آواز بیورو

گوڈا: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بدھ کے روز جھارکھنڈ میں انتخابی تشہیر کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت میں صرف اڈانی و امبانی اور کھرب پتیوں کی ترقی ہو رہی ہے۔ سا حکومت کی سبھی پالیسیاں بڑے بڑے کھرب پتیوں کے لیے بن رہی ہیں۔ مودی حکومت کی پالیسیوں سے غریب و متوسط طبقہ بے حال ہو رہا ہے۔

جھارکھنڈ کے گوڈا میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کھرب پتیوں کو ملک کی ملکیت دے رہے ہیں اور ان کا لاکھوں کروڑ روپے کا قرض بھی معاف کر رہے ہیں۔ ملک کی عوام مہنگائی سے پریشان ہو رہی ہے۔ کسانی کے سامانوں پر جی ایس ٹی لگا دیا گیا ہے۔ زراعت سے کمایئ نہیں ہوتی، کسانوں کو قرض لینا پڑتا ہے۔ کسانوں کو نہ پیداوار کی صحیح قیمت مل رہی ہے اور نہ ہی خراب فصلوں کا معاوضہ ملتا ہے۔ آج ملک میں 45 سالوں میں سب سے زیادہ بے روزگاری ہے، لیکن نریندر مودی اور بی جے پی لیڈروں کو ان سب سے کوئی فرق نہیں پڑ رہا۔


جلسہ میں جمع لوگوں کی زبردست بھیڑ سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا نے کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ قبائلیوں کو مضبوط کرنے کی پالیسیاں بنائیں۔ مودی حکومت نہ قبائلیوں کو سمجھتی ہے اور نہ قبائلیوں کے لیے درست پالیسیاں بناتی ہے۔ جھارکھنڈ میں ہیمنت سورین کو انتخاب سے عین قبل سازش کے تحت جیل میں ڈال دیا جاتا ہے۔ نریندر مودی نے سوچا ہوگا کہ اگر ہیمنت سورین کو جیل بھیج دیا جائے تو انتخاب آسانی سے جیت جائیں گے، لیکن قبائلی سماج میں اتنی طاقت ہے کہ کلپنا جی اپنے شوہر سورین جی کی لڑائی لڑ رہی ہیں۔

کانگریس جنرل سکریٹری نے عوام سے انڈیا اتحاد کی حکومت بنانے میں تعاون پیش کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انتخاب میں ای وی ایم پر کانگریس پارٹی کا بٹن دبانے کے ساتھ ہی ہیمنت سورین کی رِہائی کا راستہ بھی کھلے گا۔ ہم ملک میں ایک ایسی حکومت بنائیں گے جس کے اوپر عوام کو فخر ہوگا۔ اپنی تقریر کے دوران پرینکا گاندھی نے مودی حکومت کو بدعنوانی معاملے پر بھی کٹہرے میں کھڑا کیا۔ خصوصاً الیکٹورل بانڈ منصوبہ کا تذکرہ کیا اور کہا کہ یہ ایک بہت بڑا گھوٹالہ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔