پولیس انتظامیہ کانگریس کے خلاف دوہرا معیار اپنا رہی ہے: گورو جین

یوتھ کانگریس کے قومی ترجمان گورو جین نے حکومت کی پالیسیوں کے احتجاج میں پتلا نذر آتش کرنے پر ایف آئی آر درج کرنے پر جھانسی پولیس کو تنقید کا نشانہ بنایا

تصویر ٹوئٹر / @IYC
تصویر ٹوئٹر / @IYC
user

یو این آئی

جھانسی: یوتھ کانگریس کے قومی ترجمان گورو جین نے حکومت کی پالیسیوں کے احتجاج میں پتلا نذرآتش کرنے پر ان کے خلاف نامزد اور 40 سے 50 دیگر نامعلوم کانگریسوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے پر جھانسی پولیس کو سنیچر کے روز تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے احتجاج و مظاہرہ کے حق کی خلاف ورزی اور کانگریس کے خلاف پولیس پردوہرا معیار اپنانے کا الزام لگایا۔

گورو جین نے کہا کہ جب کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کو لکھیم پور کھیری واقعے کے متاثرین سے ملنے جانے سے روکنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے یوتھ کانگریس کے 10 سے 12 کارکنان شہر کے مرکزی چوک پر حکومت کے خلاف پرامن طریقہ سے مظاہرہ کرنے پہنچے تو پولیس نے ہمارے خلاف طاقت کا استعمال کیا گیا ۔ ہم پر لاٹھی چارج کیا گیا اور مار پیٹ کی گئی جس میں میرے ساتھ دوسرے لوگ بھی زخمی ہوئے۔


انہوں نے کہا کہ ہم پر لاٹھی برسا کر پولیس نے ہمارے خلاف وبا کے دوران ضابطے کو توڑنے اور کئی سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ، جبکہ اسی دن بی جے پی کے ایم ایل اے روی شرما کی قیادت میں ایک ہزار سے زائد لوگوں کا اجتماع ہوا اور شہر میں ایک جگہ خاص پر لوگ جمع ہوئے لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔