بلند شہر: پولیس اور گئو کشی کے ملزمین کے درمیان مڈھ بھیڑ، ایک گرفتار، دوسرا زخمی
پولیس نے بتایا کہ زخمی بدمعاش کی شناخت وسیم عرف کالیا کی شکل میں ہوئی ہے۔ جس کے علاج کے لئے سی ایچ سی گلاوٹھی میں داخل کرایا گیا ہے۔ گرفتار ملزم وسیم تھانہ گلاوٹھی کا شاطر گئو اسمگلر ہے۔
بلندشہر: اترپردیش کے ضلع بلند شہر میں پولیس اور گئو کشی کے ملزمین کے درمیان ہوئی مڈھ بھیڑ کے دوران ایک ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے اس کے قبضے سے گئوکشی کے آلات اور غیرقانونی اسلحہ کارتوس برآمد کیا ہے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شلوک کمار نے اتوار کو بتایا کہ ضلع میں ملزمین کے خلاف چلائی جا رہی مہم کے تحت کل دیر رات تھانہ گلاوٹھی پولیس ٹیم نے اکبر جھوجھا سڑک کے نزدیک مشتبہ گاڑی/افراد کی جانچ کر رہے تھے۔ تبھی انہیں ایک موٹر سائیکل پر سوار دو بدمعاش گئو کشی کے ارادے سے اکبر جھوجھا کے نزدیک باغ میں گھومنے کی اطلاع پولیس کو ملی۔
پولیس نے باغ کے نزدیک پہنچنے کے بعد سامنے سے آرہی موٹرسائیکل پر سوار دو افراد کو ٹارچ کی لائٹ سے رکنے کا اشارہ کیا۔ بدمعاشوں نے موٹر سائیکل کو تیزی سے موڑ کر فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس ٹیم کے ذریعہ بدمعاشوں کا تعاقب کیا گیا تو کچھ دوری پر بدمعاشوں کی موٹر سائیکل بے قابو ہوکر پلٹ گئی۔ بدمعاشوں نے اپنے آپ کو پولیس سے گھرتا دیکھ ان پر گولی چلائی۔ جس پر پولیس ٹیم نے بھی دفاع میں فائرنگ کی جس میں ایک بدمعاش گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ پولیس نے ایک بدمعاش کو گرفتار کرلیا۔ لیکن دوسرا بدمعاش موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس بدمعاش کو پکڑنے کی کوشش میں ہے۔
پولیس نے بتایا کہ زخمی بدمعاش کی شناخت وسیم عرف کالیا کی شکل میں ہوئی ہے۔ جس کے علاج کے لئے سی ایچ سی گلاوٹھی میں داخل کرایا گیا ہے۔ گرفتار ملزم وسیم تھانہ گلاوٹھی کا شاطر گئو اسمگلر ہے۔ ملزم کی گرفتاری اور برآمدگی کے ضمن میں تھانہ گلاوٹھی پر آگے کی قانونی کارروائی کرتے ہوئے اسے عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔