بنگال کے عوام لوٹ مار اور ذات پات کی سرکار کے خلاف ہیں: یچوری

ٰیچوری نے کہا کہ ایک طرف ممتا بنرجی کی لوٹ مار کی سرکار ہے۔ ہرطرف رشوت خوری، بے ایمانی اور کٹ منی ہے۔ دوسری طرف ذات پات اور نفرت پھیلانے والے ہیں۔ یہ دونوں ملک کو تباہ و برباد کردیں گے۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @SitaramYechury
تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @SitaramYechury
user

یو این آئی

کولکاتا: سی پی ایم کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے بریگیڈ کے میدان میں مہاجوٹ کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہ بنگال میںا گلی حکومت سیکولر محاذ کی ہوگی، کیوںکہ بنگال کے عوام نے فیصلہ کرلیا ہے کہ لوٹ مار کی سرکار اور ذات پاس کی سرکار کو ہٹائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک کے عوام جس قدر پریشان ہیں اتنا پریشان ہندوستان کی آزادی کے بعد کبھی بھی نہیں رہے ہیں۔

سیتارام یچوری نے کہا کہ لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں اگر اسمبلی انتخابات میں واضح اکثریت کسی کو بھی نہیں مل سکی تو آ پ کس کے ساتھ جائیں گے۔ میں کہنا چاہتاہوں کہ یہ سوال ممتا بنرجی سے کیوں نہیں پوچھا جارہا ہے کہ وہ کس کے ساتھ جائیں گی۔ کیا ممتا بنرجی بی جے پی کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں گی۔ یہ سوال اس لئے ضروری ہے کہ ممتا بنرجی نے ماضی میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔ اقتدار میں آنے کے بعد بی جے پی کے لئے راہیں ہموار کی ہیں۔ اس لئے زیادہ امکان ہے کہ ممتا بنرجی دوبارہ بی جے پی کے ساتھ اتحاد کرسکتی ہیں۔


یچوری نے کہا کہ ہم نے بریگیڈ میدان میں کئی ریلیوں سے خطاب کیا ہے مگر آج جو بھیڑ ہے اتنی بھیڑ کبھی بھی نہیں دیکھی ہے۔ یہ بھیڑ تبدلی کے خواہاں لوگوں کی ہے۔ جو بنگال میں تبدیلی چاہتے ہیں۔ ایک طرف ممتا بنرجی ہے جو لوٹ مار کی سرکار ہے۔ ہرطرف رشوت خوری، بے ایمانی اور کٹ منی ہے۔دوسری طرف ذات پات اور نفرت پھیلانے والے ہیں۔ یہ دونوں ملک کو تباہ و برباد کردیں گے۔

کسانوں کے احتجاج کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو مہینوں سے کسان احتجاج کر رہے ہیں۔ مودی جی کو ان کسانوں سے بات کرنے کی فرصت نہیں ہے۔ یہ ہمارے کسان بھائی کہاں جائیں گے۔ یہ صرف کسان نہیں ہے کہ بلکہ ہمیں غذا فراہم کرنے والے ہیں مگر ان کے ساتھ اس طرح کا سلوک ناقابل فہم ہے۔ آخر مودی جی اپنے کارپوریٹ دوستوں کی خاطر لاکھوں کسانوں کی ناراضگی کیوں مول لینا چاہتے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیژل کی قیمتیں بے تحاشہ بڑھ رہی ہیں۔ اس کی وجہ سے عام مہنگائی کے بوجھ تلے دبتا جا رہا ہے۔ مگر حکومت ذات پات کیا سیاست کرنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب کسان بھائیوں نے دودھ کی قیمت میں اضافے کا علان کیا ہے۔ اگر دودھ ۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوجائے گا تو عام لوگوں کی زندگی کیسے گزرے گی۔

ممتا بنرجی کی تنقید کرتے ہوئے یچوری نے کہا کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہونے سے عین قبل ممتا بنرجی نے اقلیتوں کے فلاح بہبود کے لئے اعلان کیا ہے۔ مگر سوال یہ ہے کہ وہ دس سال کیا کر رہی تھیں۔ کیا وہ مسلمانوں کو رشوت دینا چاہتی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔