مس ورلڈ 2023 کے لیے مقابلہ کا انعقاد کشمیر میں ہوگا، 140 کریں گے ممالک شرکت

مس ورلڈ 2023 کا 71واں مقابلہ رواں سال کے آخر میں کشمیر میں منعقد ہوگا، جس میں 140 ممالک شرکت کریں گے۔ اس کا اعلان ایک پریس کانفرنس میں کیا گیا

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

سرینگر: مس ورلڈ 2023 کا 71واں مقابلہ رواں سال کے آخر میں کشمیر میں منعقد ہوگا، جس میں 140 ممالک شرکت کریں گے۔ اس کا اعلان ایک پریس کانفرنس میں کیا گیا، جس میں مس ورلڈ کیرولینا بلاوسکی، مس انڈیا سینی شیٹی، مس ورلڈ کیریبین ایمی پینا اور مس ورلڈ انگلینڈ جیسیکا گیگن اور مس ورلڈ امریکہ شری سینی اور مس ایشیا پرسیلیا کارلا سپوتری یولس نے شرکت کی۔ انہوں نے بتایا کہ کشمیر کو 71ویں مس ورلڈ 2023 کے مقابلے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

مس ورلڈ آرگنائزیشن کی چیئرمین اور سی ای او جولیا مورلے نے پیر کو کہا کہ کشمیر سیاحت کے لیے ایک بابرکت جگہ ہے، جو مقامی لوگوں کی جانب سے پرتپاک استقبال پر ان کے خوشگوار حیرت کو اجاگر کرتی ہے۔ مس ورلڈ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ خطے میں ان کا تجربہ واقعی قابل ذکر رہا ہے۔ انہوں نے اس قابل ذکر جگہ کے بہترین پہلوں کو پیش کرنے کی اپنی خواہش پر زور دیا اوار اس کی ناقابل یقین خوبصورتی پر اپنی حیرت کا اظہار کیا۔


اس موقع پرمس ورلڈنے کہا ’’میں نے یہ سوچا بھی نہیں تھا کہ کشمیر کی خوبصورتی اس قدر مسرور کرنے والی ہوگی۔ ہم کشمیر کے بارے میں اسکی خوبصورتی کے بارے میں بات کرتے تھے لیکن اسکی جھیل، یہاں کی مہمان نوازی اور انتہائی خوبصورت موسم کو دیکھ کر میں اب انتظار نہیں کر سکتی کہ پوری دنیا کے 140 ممالک کے لوگوں، اپنے دوستوں اور اہل خانہ کو یہاں آنے کے لئے کہوں۔‘‘

مس انڈیا سینی شیٹی نے کہا کہ ’’یہ ایک قابل فخر لمحہ ہے کہ مس ورلڈ 2023 کشمیر میں منعقد ہونے جا رہی ہے۔ یہ لمحہ دیوالی جیسا ہوگا کیونکہ 140 ممالک ہندوستان آ رہے ہیں اور ایک خاندان کے طور پر حصہ لے رہے ہیں۔‘‘ ان سب نے دیگر معززین کے ساتھ مقامی فائیو اسٹار ہوٹل میں ناشتہ کیا۔ ناشتے کی میٹنگ میں روبل ناگی آرٹ فاؤنڈیشن کی روبل ناگی اور پی ایم ای انٹرٹینمنٹ کے صدر جمیل سعیدی بھی موجود تھے۔


مس ورلڈ امریکہ شری سینی اور مس ورلڈ آرگنائزیشن کی چیئرپرسن اور سی ای او جولیا مورلی نے مقابلہ جیتنے والوں کے کشمیر کے دورے میں شمولیت اختیار کی ہے۔ ہندوستان تقریباً تین دہائیوں کے بعد اس مقابلے کی میزبانی کرے گا۔ آخری بار ملک نے 1996 میں ایونٹ کی میزبانی کی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔