ڈَل جھیل میں ڈوب رہی تھی کشتی، مالک نے اپنے کنبہ سے پہلے 7 سیاحوں کی بچائی جان

گزشتہ چار دنوں سے جاری زوردار بارش کے سبب جموں و کشمیر کی ڈَل جھیل میں ایک ڈوبتے ہاؤس بوٹ سے جمعرات کو 7 سیاحوں کو بچایا گیا، ہاؤس بوٹ مالک نے ان سیاحوں کی جان اپنے کنبہ سے پہلے بچائی۔

ڈَل جھیل، تصویر آئی اے این ایس
ڈَل جھیل، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

گزشتہ چار دنوں سے جاری زوردار بارش کے سبب جموں و کشمیر کی ڈَل جھیل میں ایک ڈوبتے ہاؤس بوٹ سے جمعرات کو 7 سیاحوں کو بچایا گیا، ہاؤس بوٹ مالک نے ان سیاحوں کی جان اپنے کنبہ سے پہلے بچائی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق جمعرات کی صبح زوردار بارش کی وجہ سے ’کولاہوئی‘ نامی ایک ہاؤس بوٹ غرق ہونے لگی۔ جب اس ڈوبتی ہوئی کشتی کو اس کے مالک محمد یوسف نے دیکھا تو اپنے گھر والوں کی جان بچانے سے پہلے اس نے فوراً 7 سیاحوں کو باہر نکالا۔ پھر جب سیاح کی حفاظت یقینی ہو گئی تو اپنے گھر والوں کو اس کشتی سے نکالا۔

اس تعلق سے یوسف نے میڈیا کو بتایا کہ انھوں نے اپنے کنبہ کے مقابلے میں سیاحوں کی سیکورٹی کو زیادہ ترجیح دی کیونکہ کسی بھی سیاح کی جان کو خطرہ نہیں ہونا چاہیے۔ قابل ذکر ہے کہ ڈَل اور نگین جھیل میں ہاؤس بوٹ مالکان اور جہلم کے آس پاس کے لوگ لگاتار حکومت سے اپنی کشتیوں کی مرمت کے لیے امداد کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ دراصل کئی کشتیوں کی حالت دگر گوں ہے اور ہمیشہ کسی حادثہ کا خدشہ بنا رہتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔