بی جے پی کی آفیشیل ویب سائٹ ہیک، ڈالا گیا قابل اعتراض مواد

دوپہر کو بی جے پی کی ویب سائٹ کو اوپن کرنے کی کوشش کی گئی تو اس میں کچھ قابل اعتراض مواد نظر آنے لگا۔ حالانکہ بعد میں سائٹ ڈاؤن ہونے کا ایرر میسج (خرابی کا پیغام) نظر آنے لگا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی آفیشیل ویب سائٹ کو ہیک کر لیا گیا ہے۔ ویب سائٹ ہیک ہونے کے بعد وہ ڈاؤن ہو گئی اور اس پر کوئی بھی کام نہیں ہو پا رہا ہے۔ بی جے پی کی آفیشیل ویب سائٹ (www.bjp.org) کو اگر اوپن کرنے کی کوشش کی جائے تو پہلے تو کچھ پروسیسنگ ہوتی ہے اور اس کے بعد یہ پیغام لکھا ہوا نظر آتا ہے، ’وی وِل بی بیک سون‘ (ہم جلد ہی واپس لوٹیں گے)۔

پارٹی کی ویب سائٹ تک رسائی پر روک لگا دی گئی ہے۔ ہوم اسکرین پر ایڈمن کی طرف سے پیغام نظر آرہا ہے، ’’ہم جلد لوٹیں گے۔ آپ کو ہوئی پریشانی کے لئے ہم معذرت خواہ ہیں، ہم اسے درست کرنے میں مصروف ہیں، جلد ہی آن لائن ہوں گے۔‘‘

کانگریس کی سوشل میڈیا ہیڈ دِویا اسپندنا نے سب سے پہلے بی جے پی کی ویب سائٹ کی خرابی کو نوٹس کیا اور اس کے حوالہ سے ٹوئٹ کیا۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور جرمن چانسلر انجیلا میرکل کے ایک میم (مزاحیہ پیغام) کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا۔

دوپہر تقریباً 11.30 بجے بی جے پی کی آفیشیل ویب سائٹ (www.bjp.org) کو اوپن کرنے کی کوشش کی گئی تو اس میں کچھ قابل اعتراض مواد نظر آنے لگا۔ حالانکہ بعد میں سائٹ ڈاؤن ہونے کا ایرر میسج (خرابی کا پیغام) نظر آنے لگا۔

کانگریس کی سوشل میڈیا انچارج دویا اسپندنا نے اسے لے کر ٹوئٹ کیا ہے۔ ٹوئٹ میں وہ ویب سائٹ ہیک ہونے کے بعد اسے دیکھنے کے لئے کہہ رہی ہیں۔ انہوں نے لکھا، ’’بھائیوں اور بہنو! اگر آپ نے ابھی تک بی جے پی کی ویب سائٹ چیک نہیں کی ہے تو دیکھ لیجیے، آپ بہت کچھ مِس کر رہے ہیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔