ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 31 ہزار اور ہلاکتیں 1.45 لاکھ سے متجاوز
ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین وبا کورونا وائرس ’کووڈ-19‘ سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں ایکٹیو کیسز747 سے بڑھ کرمجموعی تعداد 62218 ہو گئی ہے۔
نئی دہلی: ملک میں جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ- 19‘ کے مجموعی کیسز ایک کروڑ سے زیادہ ہونے کے باوجود اس کی رفتار کم اور صحتمند افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ سے ایکٹیو کیسز کی تعداد کم ہو کر تقریباً تین لاکھ رہ گئی ہے۔ کورونا وائرس کی شرح کم ہونے سے نئے کیسز کی تعداد 30 ہزار یومیہ سے نیچے آچکی ہے، جبکہ اس وبا سے ہونے والی اموات کی تعداد میں بھی کمی دیکھی جا رہی ہے۔
اتوار کے روز مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26624 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 10031223 ہوگئی۔ اسی عرصے کے دوران 29690 مریضوں نے جان لیوا وبا کو شکست دی جس سے صحت مند مریضوں کی مجموعی تعداد 95.80 لاکھ ہوچکی ہے۔ ملک میں جان لیوا کورونا سے شفایابی کی شرح 95.51 فیصد ہوگئی ہے۔
ایکٹیو کیسز 3407 سے کم ہوکر 3.05 لاکھ رہ گئے ہیں اور اس کی شرح 3.04 فیصد پر آگئی ہے۔ اسی عرصہ میں 341 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ ملک میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 145477 ہوگئی ہے اور ہلاکت کی شرح اب بھی 1.45 فیصد ہے۔
ریاست کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز کی تعداد میں 1515 مریضوں کا اضافہ ہوا ہے، حالانکہ یہاں سب سے زیادہ 4749 مریض شفایاب بھی ہوئے ہیں۔ ریاست میں ایکٹیو کیسز کی مجموعی تعداد 60558 ہوگئی ہے اور 29 مزید مریضوں کی اموات سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2786 ہوچکی ہے۔ اب تک اس ریاست میں شفایابی حاصل کرنے والے مریضوں کی تعداد 6.36 لاکھ ہوچکی ہے۔
ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین وبا کورونا وائرس ’کووڈ-19‘ سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں ایکٹیو کیسز747 سے بڑھ کرمجموعی تعداد 62218 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 74 مریضوں کی ہلاکت سے اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 48648 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 17.81 لاکھ سے زیادہ مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔
قومی دارالحکومت دہلی میں ایکٹیو کیسز میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال کیسز کی تعداد 1061 سے گھٹ کر 10358 رہ گئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی 32 مریضوں نے 24 گھنٹوں کے دوران دم توڑ دیا، جس سے مرنے والوں کی تعداد 10251 ہوگئی ہے۔ دہلی میں 5.95 لاکھ سے زیادہ مریضوں نے جان لیوا وبا کو شکست دی ہے۔
ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں کورونا وائرس کے فعال کیسزکی تعداد 1010 سے کم ہوکر 14389 رہ گئی ہے۔ ریاست میں اموات کی تعداد 12004 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 8.81 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ ریاست آندھرا پردیش میں اسی عرصے کے دوران فعال کیسز کی تعداد کم ہوکر 4355 رہ گئی۔ ریاست میں اب تک 7074 افراد کورونا سے ہلاک اور 8.66 لاکھ سے زیادہ افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔
آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 362 کیسز ر پورٹ ہوئے ہیں، جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 17593 ہوگئی ہے۔ اس جان لیوا وبا سے اب تک 8177 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور اب تک 5.47 لاکھ مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔
ریاست تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسزکی تعداد 9692 ہوچکی ہے اور اب تک 11968 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 7.84 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ اڈیشہ میں 2720 فعال کیسز ہیں اور 1832 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جبکہ جان لیوا وبا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3.21 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔ ریاست تلنگانہ میں کورونا کے سرگرم کیسز کم ہوکر 6888 ہوچکے ہیں اور 1513 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جبکہ اس وبا سے 2.73 لاکھ سے زائد مریض شفایاب ہوئے ہیں۔
ریاست مغربی بنگال میں کورونا کے فعال کیسز 605 سے گھٹ کر 18460 اور 9320 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 5.07 لاکھ سے زیادہ افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست پنجاب میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 5837 ہوگئی ہے اور جان لیوا وبا سے نجات پانے والے مریضوں کی تعداد 1.51 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ اب تک 5189 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
ریاست مدھیہ پردیش میں فعال کیسز کی تعداد 11446 ہوگئی ہے اور اب تک 2.15 لاکھ سے زیادہ افراد صحت مند ہوچکے ہیں، جبکہ اب تک 3468 افراد اس وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست چھتیس گڑھ میں 17040 فعال کیسز ہیں اور 2.46 لاکھ افراد شفایاب ہوئے ہیں جبکہ 3172 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
گجرات میں 12127 فعال کیسز ہیں اور 4227 افراد فوت اوراب تک 2.17 لاکھ سے زیادہ افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ بہار میں فعال کیسز کی تعداد 5205 رہ گئی ہے۔ ریاست میں کورونا سے 1347 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 2.39 لاکھ سے زیادہ افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ہاتھرس سانحہ: گاؤں چھوڑ کر جانا چاہتا ہے متاثرہ کا کنبہ
ابھی تک جان لیوا کورونا وائرس سے ریاست ہریانہ میں 2816، راجستھان میں 2608، جموں و کشمیر میں 1837، اتراکھنڈ میں 1408، آسام میں 1012، جھارکھنڈ میں 1010، ہماچل پردیش میں 870، گوا میں 718، پڈوچیری میں 624، تری پورہ میں 378، منی پور میں 336، چنڈی گڑھ میں 306، میگھالیہ میں 133، لداخ میں 124، سکم میں 123، ناگالینڈ میں 73، انڈمان اور نکوبار جزائر میں 61، اروناچل پردیش میں 55، میزورم میں سات اور دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں دو مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔