ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 67 لاکھ 44 ہزار سے متجاوز

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 986 مریضوں کی اموات سے ملک میں اس وبا سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 104555 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسزکی تعداد 907883 ہے۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں جان لیوا کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے نجات پانے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس سے فعال کیسز کم ہو رہے ہیں اور یہ کم ہو کر 907883 رہ گئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے بدھ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 82203 مریض شفایاب ہوئے ہیں جس سے یہ تعداد 5744693 ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ میں کووڈ۔19 کے مزید 72049 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 67لاکھ 44ہزار 132 ہوگئی ہے۔

اس سے قبل اتوار کے روز کورونا کے 82259 مریض شفایاب جبکہ 75829 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ اسی طرح پیر کو شفایاب اور نئے کیسز کی تعداد بالترتیب 76737 اور 74442 رہی۔ منگل کے روز 75787 افراد نے اس مہلک وائرس کو شکست دی تھی، جبکہ 61267 نئے مریض جان لیوا وبا کی زد میں آئے تھے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 986 مریضوں کی اموات سے ملک میں اس وبا سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 104555 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسزکی تعداد 907883 ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 13.44 فیصد، شفایابی کی شرح 85.02 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.55 فیصد ہے۔


ملک میں جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ-19‘ سے سب زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال کیسز کی تعداد 5253 سے کم ہو کر 247468 رہ گئی، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 370 سے بڑھ کر 38717 ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران ریاست میں 17141 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے، جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 1179726 ہوگئی۔

ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مریضوں کی تعداد 326 سے کم ہوکر 115170 رہ گئی۔ ریاست میں ہلاک شدگان کی تعداد 9461 اور اب تک 533074 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔ آندھرا پردیش میں کورونا کے 284 مریض کم ہوکر ایکٹیو کیسز کی مجموعی تعداد 50776 رہ گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 6052 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 672479 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اسی عرصہ کے دوران کورونا کے 993 مریض کم ہوکر مجموعی تعداد 44031 رہ گئی۔ ریاست میں 6135 ہلاکتیں ہوئیں جبکہ 370753 مریض صحت مند ہوئے ہیں۔


تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 45279 ہوگئی ہے اور 9917 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جبکہ ریاست میں 575212 افراد کورونا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ ریاست کیرالہ میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 87823 اور ہلاک شدگان کی تعداد 884 ہو چکی ہے جبکہ صحت مند افراد کی تعداد 154092 ہے۔ اوڈیشہ میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 26846 ہوگئی ہے اور 940 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ جان لیوا وبا سے شفایابی حاصل کرنے والوں کی تعداد 210217 ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران دارالحکومت دہلی میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 336 سے کم ہوکر مجموعی تعداد 22720 رہ گئی ہے۔ وہیں جان لیوا وبا سے اموات کی تعداد بڑھ کر 5581 ہوگئی ہے۔ اب تک قومی راجدھانی میں 266935 کورونا مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس کے فعال کیسز 26551 اور 1189 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 177008 مریض اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے 27988 فعال کیسز موجود ہیں اور 5318 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اب تک 243743 افراد صحت مند ہوئے ہیں۔ پنجاب میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 11982 ہے اور کورونا سے شفایابی حاصل کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 104335 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 3679 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست مدھیہ پردیش میں فعال کیسز کی تعداد 18141 اور 118039 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ 2488 افراد اس وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔


ریاست گجرات میں 16570 فعال کیسز ہیں اور 3519 افراد فوت ہوچکے ہیں جبکہ 125111 مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ بہار میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 11420 ہے اور 925 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 178395 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ ابھی تک ملک میں جان لیوا کوروناوائرس سے راجستھان میں 1574، ہریانہ میں ،1508 جموں و کشمیر میں ،1268 چھتیس گڑھ میں 1104، آسام میں 778، جھارکھنڈ میں ،757 اترا کھنڈ میں 677، پڈو چیری میں 546، گوا میں 468، تری پورہ میں 301، چنڈی گڑھ میں 180، ہماچل پردیش میں 229، منی پور میں 78، لداخ میں ،61 میگھالیہ میں ،60 جزائر انڈمان اور نکوبار میں 54، سکم میں ،49 اروناچل پردیش میں 20، ناگالینڈ میں ،17 اور دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں دو مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔