ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 65.49 لاکھ سےمتجاوز
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 940 کورونا وائرس کے مریض اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جس سے کووڈ-19 سے ہلاک شدگان کی تعداد 101782 ہوگئی۔
نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 75 ہزار سے زائد نئے کیسزسامنے آنے سے متاثرین کی مجموعی تعداد 65.49 لاکھ ہوچکی ہے جبکہ 82 ہزار سے زیادہ شفایاب ہوئے ہیں جس سے یہ تعداد 55.09 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔
اتوار کے روز صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 75829 سے بڑھ کرمجموعی تعداد 6549373 ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی 82259 مریض شفایاب ہوئے جس سے صحت مریضوں کی تعداد بڑھ کر 5509966 ہوچکی ہے۔ اسی عرصے کے دوران ملک میں 940 کورونا وائرس کے مریض اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جس سے کووڈ-19 سے ہلاک شدگان کی تعداد 101782 ہوگئی۔
جان لیوا اور مہلک ترین کورونا وائرس کے نئے کیسز کم آنے سے ایکٹیو کیسزکی تعداد 7371 سے گھٹ کر 937625 رہ گئے۔ اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیوکیسز کی شرح 14.32 فیصد شفایابی کی شرح 84.13 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.55 فیصد ہے۔
ملک میں جان لیوا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 کے 2765 کیسز کم ہوکر 258548 رہ گئے، جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد 278 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 37758 ہوگئی ہے۔ اسی مدت کے دوران ریاست میں 16835 مریض کورونا وائرس سے شفایاب ہوئے، جس سے صحت مند ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 1134555 ہوگئی۔
ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مریضوں کی تعداد میں 797 عدد کا اضافہ ہوا ہے جس سے ریاست میں اب فعال کیسز کی تعداد 112802 ہوچکی ہے۔ ریاست میں ہلاک شدگان کی تعداد 9219 ہوگئی ہے اور اب تک 508495 کورونا مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست آندھرا پردیش میں فعال کیسز1615عدد سے کم ہوکرمجموعی کیسزکی تعداد 55282 ہو گئے۔ ریاست میں اب تک 5941 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 651791 افراد کورونا وائرس سے شفایاب ہوئے ہیں۔
آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اسی عرصہ کے دوران کورونا وائرس کے 1289 مریض کم ہوئے ہیں، جس سے متاثرین کی تعداد 47823 رہ گئی اور جان لیوا وبا سے اب تک 5977 افراد ہلاک جبکہ 356826 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 46255 ہوگئی جبکہ 9718 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔ وہیں ریاست میں اب تک 558534 شفایاب ہوئے ہیں۔
ریاست کیرالہ میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 80900 اور 813 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جبکہ صحت مند افراد کی تعداد 139620 ہوگئی ہے۔ ریاست اوڈیشہ میں کورونا کے30301 فعال کیسز ہیں اور 892 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ وبا سے شفایابی حاصل کرنے والوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 98 ہزار 194 ہوگئی ہے۔
اسی عرصہ کے دوران قومی دارالحکومت دہلی میں ایکٹیو کیسزکی تعداد 1216 عدد سے کم ہوکر مجموعی تعداد 25234 رہ گئی۔ قومی راجدھانی میں جان لیوا کورونا وائرس سے ہلاک شدگان کی تعداد 5472 اور اب تک 257224 کووڈ-19 کے مریض شفایاب ہوئے ہیں۔
ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس کے 27901 فعال کیسز ہیں اور 1163 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 170212 کورونا مریض اس وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے 27130 فعال کیسز ہیں اور 5132 افراد فوت، جبکہ اب تک 234712 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔