ستمبر مہینے کا آغاز مہنگائی کے جھٹکے کے ساتھ، کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

دہلی میں 19 کیلو والا ایل پی جی سلنڈر 1652.50 روپے سے بڑھ کر 1691.50 روپے ہو گیا ہے جبکہ کولکاتہ میں 1764.50 روپے سے بڑھا کر اس کی قیمت 1802.50 روپے کر دی گئی ہے۔

کمرشل گیس سلنڈر
کمرشل گیس سلنڈر
user

قومی آواز بیورو

نئے مہینے کا آغاز ہوتے ہی صارفین کو ایک بار پھر مہنگائی کا جھٹکا لگا ہے۔ یکم ستمبر سے ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اتوار سے اب دہلی میں کمرشیل ایل پی جی سلنڈر 39 روپے مہنگا ملے گا۔ آئی او سی ایل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی سے لے کر ممبئی تک کمرشیل گیس سلنڈر کی نئی قیمتیں یکم ستمبر 2024 کو صبح 6 بجے سے نافذ کر دی گئی ہیں۔

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے 19 کیلوگرام والے کمرشیل ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے جبکہ 14 کیلو والے گھریلو گیس سلنڈر کی قیمتیں پہلے کے مطابق ہی ہوں گی۔ قیمتوں میں تازہ تبدیلی کے بعد دہلی میں 19 کیلو والا ایل پی جی سلنڈر 1652.50 روپے سے بڑھ کر 1691.50 روپے ہو گیا ہے۔ کولکاتہ میں اس کی قیمت 1764.50 روپے سے بڑھا کر 1802.50 روپے کر دی گؑئی ہے یعنی 38 روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ ممبئی میں یہ سلنڈر 39 روپے مہنگا ہوکر 1644 روپے میں ملے گا۔ جنوبی ریاست چنئی کی بات کی جائے تو یہاں 1817 روپے میں ملنے والا کمرشیل سلنڈر اب 1855 روپے میں ملے گا۔


غور طلب رہے کہ اگست مہینے میں بھی کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا جبکہ جولائی مہینے کی پہلی تاریخ سے آئل کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کرکے صارفین کو تھوڑی راحت دی تھی جس کے بعد راجدھانی دہلی میں 19 کیلوگرام والے سلنڈر کی قیمت 30 روپے کم ہوگئے تھے۔ ویسے یہ لگاتار دوسرا مہینہ ہے جب نیلے رنگ والا کمرشیل گیس سلنڈر مہنگا ہوا ہے اور صارفین کو مہنگائی کی ایک اور چوٹ لگی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔