وزارت اطلاعات نے ’ایپل‘ کو بھیجا نوٹس، کہا- 'حملے کے ثبوت پیش کرے کمپنی'

حزب اختلاف کے رہنماؤں نے منگل کے روز دعویٰ کیا تھا کہ انہیں ایپل کی جانب سے ان کے آئی فونز پر 'حکومت کے زیر اہتمام ہیکنگ کی کوششوں' کے بارے میں انتباہی پیغام موصول ہوا ہے

<div class="paragraphs"><p>اشونی ویشنو، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

اشونی ویشنو، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: وزارت اطلاعات و نشریات نے جمعرات (2 نومبر) کو ایپل کو ایک نوٹس جاری کیا جس میں الرٹ پیغام کے بارے میں پوچھا گیا۔ نوٹس میں سوال کیا گیا تھا کہ 'سرکاری اسپانسرڈ حملے کے کیا ثبوت ہیں'۔ اپوزیشن لیڈروں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ حکومت ان کے فون ہیک کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس پیغام میں 'سرکاری سپانسرڈ چوری کی کوششوں' کا ذکر کیا گیا تھا۔ اس پورے معاملے کے بعد ملک میں ہنگامہ شروع ہو گیا۔

پی ٹی آئی کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سکریٹری ایس کرشنن نے جمعرات کو کہا کہ ’سی ای آر ٹی-اِن‘ نے ایپل کی طرف سے ان کو بھیجے گئے انتباہی پیغام کے بارے میں اپوزیشن جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ کی طرف سے اٹھائے گئے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کمپنی کو نوٹس بھی بھیج دیا گیا ہے۔ آئی ٹی سکریٹری نے امید ظاہر کی کہ ایپل اس معاملے پر ’سی ای آر ٹی-ان‘ کی تحقیقات میں تعاون کرے گا۔


خیال رہے کہ انڈین کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم یا ’سی ای آر ٹی-ان‘ کمپیوٹر سکیورٹی سے متعلق واقعات کا جواب دینے کے لیے قومی نوڈل ایجنسی ہے۔ جب انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سکریٹری ایس کرشنن سے پوچھا گیا کہ کیا ایپل کو نوٹس بھیجا گیا ہے؟ تو انہوں نے ہاں میں جواب دیا۔ یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب منگل کے روز متعدد اپوزیشن رہنماؤں نے دعویٰ کیا کہ انہیں ایپل کی جانب سے ان کے آئی فونز پر 'حکومت کے زیر اہتمام ہیکنگ کی کوشش' کے بارے میں انتباہی پیغام موصول ہوا ہے اور حکومت ہیکنگ کی مبینہ کوشش کی ذمہ دار ہے۔

مرکزی وزیر اطلاعات و ٹیکنالوجی اشونی ویشنو نے اپوزیشن کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس کی مکمل تحقیقات کرے گی۔ کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے، پارٹی قائدین کے سی وینوگوپال، ششی تھرور، پون کھیڑا، سپریا شرینیت اور ٹی ایس سنگھ دیو، شیو سینا (یو بی ٹی) کی رکن پارلیمنٹ پرینکا چترویدی، ترنمول کانگریس لہ مہوا موئترا، عام آدمی پارٹی (عآپ) کے راگھو چڈھا، سی پی آئی (ایم) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری، سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو کو بھی ایسا ہی پیغام موصول ہوا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔