محکمہ کان کنی نے چھ ماہ میں ریکارڈ 2410 کروڑ روپے کا ریونیو وصول کیا
ڈاکٹر اگروال نے بتایا کہ رواں سال ستمبر تک پچھلے سال کے مقابلے میں 589 کروڑ روپے اور اس سے پہلے کے سال سے 474 کروڑ روپے سے زائد کا ریونیو وصول کیا گیا ہے۔
جے پور: راجستھان میں محکمہ مائنز نے ستمبر تک ریکارڈ دو ہزار چار سو دس کروڑ روپے کا ریونیو جمع کیا ہے۔ ایڈیشنل چیف سکریٹری مائنز اینڈ انرجی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر سبودھ اگروال نے آج یہاں کہا کہ کورونا جیسے منفی حالات کے باوجود ریونیو کلیکشن کا یہ نیا ریکارڈ ہے۔ انہوں نے بتایاکہ گزشتہ چھ ماہ میں غیر قانونی کان کنی نقل و حمل اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے 4818 گاڑیاں مشینری وغیرہ ضبط کرکے تقریباً 36 کروڑ روپے کی رقم وصول کی گئی ہے۔ اس میں تقریباً 21 کروڑ روپے کی رقم غیر قانونی بجری کان کنی نقل و حمل اور ذخیرہ اندوزی پر کارروائی کرتے ہوئے وصول کی گئی ہے۔ افسران کو رات کا گشت جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شمالی افغانستان میں فائرنگ، صحافی سمیت تین افراد ہلاک
انہوں نے کہا کہ لیزپلاٹ کی نیلامی بجری پلاٹ کا الاٹمنٹ غیر قانونی کان کنی نقل و حمل اور ذخیرہ اندوزی پر سختی سے عمل کرنے کی وجہ سے ریونیو میں ریکارڈ اضافہ ممکن ہو پایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ سطح پر باقاعدہ مانیٹرنگ کے مثبت نتائج برآمد ہونے لگے ہیں۔ ڈاکٹر اگروال نے بتایا کہ عام سال 2019-20 کے دوران زیر جائزہ مدت میں 1935 کروڑ 46 لاکھ روپے کا ریونیو جمع ہوا تھا جبکہ پچھلے سال 2020-21 میں اسی عرصے میں 1820 کروڑ 56 لاکھ روپے وصول کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں : عالم اسلام کو طالبان نہیں ’تونس ماڈل‘ کی ضرورت... ظفر آغا
ڈاکٹر اگروال نے بتایا کہ رواں سال ستمبر تک پچھلے سال کے مقابلے میں 589 کروڑ روپے اور اس سے پہلے کے سال سے 474 کروڑ روپے سے زائد کا ریونیو وصول کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ غیر قانونی کان کنی نقل و حمل اور ذخیرہ اندوزی کے رواں مالی سال میں 4744 مقدمات درج کرکے 407 ایف آئی آر درج کروائی گئی ہیں۔ اس دوران 4818 گاڑیاں، آلات اور مشینیں وغیرہ ضبط کرکے 35 کروڑ 89 لاکھ روپے برآمد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس میں بجری کی غیر قانونی کان کنی پر کی جانے والی کارروائی بھی شامل ہے۔ بجری کی غیر قانونی نقل و حمل کرتے ہوئے 321 ایف آئی آر درج کرانے کے ساتھ ہی 3084 گاڑیاں ضبط کرکے 21 کروڑ 58 لاکھ روپے وصول کئے گئے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔