آج سے شروع ہوگی بی جے پی کی قومی ایگزیکٹو کی میٹنگ، وزیراعظم کریں گے روڈ شو

دو روزہ میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا، وزیر داخلہ امت شاہ سمیت مرکزی وزرا بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور پارٹی کے دیگر سینئر لیڈران شرکت کریں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی، تصویر یو این آئی
وزیراعظم نریندر مودی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی دو روزہ قومی ایگزیکٹو میٹنگ آج سے یہاں نئی دہلی واقع این ڈی ایم سی سینٹر میں شروع ہوگی۔ گجرات اور ہماچل پردیش میں حالیہ اسمبلی انتخابات کے بعد قومی ایگزیکٹو کی یہ پہلی میٹنگ ہونے جا رہی ہے۔ دو روزہ میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا، وزیر داخلہ امت شاہ سمیت مرکزی وزرا بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور پارٹی کے دیگر سینئر لیڈران شرکت کریں گے۔

قومی ایگزیکٹو میں بی جے پی کی قیادت ممکنہ طور پر پارٹی صدر جے پی نڈا کے لیے ایک سال کی توسیع کا اعلان کرے گی، جن کی مدت کار اس ماہ کے آخر میں ختم ہو رہی ہے۔ پارٹی نے پیر کو قومی ایگزیکٹو میٹنگ کے آغاز سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی کے لیے پٹیل چوک سے این ڈی ایم سی کنونشن سینٹر (میٹنگ کی جگہ) تک روڈ شو کا اہتمام کیا ہے۔ وزیر اعظم مودی منگل کو اجلاس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کریں گے۔


اتوار کو نئی دہلی میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے پارٹی کے جنرل سکریٹری ونود تاوڑے نے کہا تھا کہ میٹنگ کے مقام این ڈی ایم سی کنونشن سینٹر میں گڈ گورننس فرسٹ، شمولیت والا اور بااختیار ہندوستان، وشو گرو بھارت چھ مختلف موضوعات پر مبنی ایک میگا نمائش دکھائی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔