اپوزیشن اتحاد 'اِنڈیا' کی میٹنگ اب اگست نہیں بلکہ ستمبر میں ہوگی، نتیش کمار نے نئی تاریخ کی دی جانکاری

نتیش کمار نے بتایا کہ میٹنگ میں شامل ہونے کے لیے بیشتر لیڈران 31 اگست کو ممبئی پہنچ جائیں گے اور اس کے اگلے دن یعنی جمعہ (یکم ستمبر) کے روز سبھی میٹنگ میں شریک ہوں گے۔

<div class="paragraphs"><p>نتیش کمار، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

نتیش کمار، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

اپوزیشن اتحاد 'اِنڈیا' کی ممبئی میں ہونے والی میٹنگ کی تاریخ تبدیل ہو گئی ہے۔ میٹنگ 30 اور 31 اگست کو ممبئی میں مجوزہ تھی، لیکن اب یہ یکم ستمبر کو ہوگی۔ اس سلسلے میں بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے پٹنہ میں جانکاری دی اور کچھ دیگر تفصیلات سے بھی مطلع کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکز کی بی جے پی حکومت کے خلاف 23 جون کو پہلی بار ملک بھر کی بی جے پی مخالف پارٹیوں کی پٹنہ میں میٹنگ کرانے والے نتیش کمار نے بتایا کہ بنگلورو کی دوسری میٹنگ میں جو کچھ طے پایا تھا، ممبئی کی میٹنگ میں اس سے آگے کی بات ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ بیشتر پارٹیوں کے لیڈران 31 اگست کو ہی ممبئی پہنچ جائیں گے اور اس کے اگلے دن، یعنی یکم ستمبر کو وہ میٹنگ میں شریک ہوں گے۔


نتیش کمار کا کہنا ہے کہ کئی طرح کے سوالات اس وقت اٹھائے جا رہے ہیں جن کا جواب سبھی پارٹی لیڈران کی رائے لینے کے بعد دیا جائے گا۔ نتیش کمار نے یہ بیان تب دیا جب ان سے میڈیا نے اپوزیشن اتحاد اِنڈیا کا کنویر بنائے جانے میں آر جے ڈی صدر لالو پرساد اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے کردار پر سوال کیا گیا۔ نتیش کمار سے یہ بھی سوال کیا گیا کہ کیا الگ الگ ریاستوں کو ذمہ داری دی جائے گی؟ اس پر نتیش کمار نے کہا کہ تیسری میٹنگ جب ممبئی میں ہوگی تو سبھی باتیں طے کی جائیں گی، اور پھر اس کی جانکاری میڈیا کو بھی دی جائے گی۔ میٹنگ سے پہلے کچھ بھی کہنا ٹھیک نہیں ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔