پنجاب کی مان حکومت نے ’گن کلچر‘ پر انجام دی اہم کارروائی، 813 اسلحہ لائسنسوں کو کیا منسوخ
حکومت کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں مختلف علاقوں میں رینڈم چیکنگ کی جائے گی۔ تشدد اور ہتھیاروں کی نمائش اور چلن کی تسبیح کرنے والوں پر قدغن لگائی جائے گی
نئی دہلی: پنجاب کی بھگونت مان حکومت نے گن کلچر (ہتھیار رکھنے کا چلن) کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ریاست میں فراہم کئے گئے 813 بندوقوں کے لائسنس منسوخ کر دیے ہیں۔ پنجاب حکومت اب تک 2000 سے زائد اسلحہ لائسنس منسوخ کر چکی ہے۔ پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ بندوق رکھنے کے لیے قوانین پر عمل کرنا ہوگا۔ اب پنجاب میں عوامی تقریبات، مذہبی مقامات، شادی بیاہ یا دیگر تقریبات میں ہتھیار لے جانے اور نمائش کرنے پر پابندی ہے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں مختلف علاقوں میں رینڈم چیکنگ کی جائے گی۔ تشدد اور ہتھیاروں کی نمائش اور چلن کی تسبیح کرنے والوں پر قدغن لگائی جائے گی۔ خیال رہے کہہ پنجاب میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 73 ہزار 53 اسلحہ لائسنس دئیے گئے ہیں۔ آج لدھیانہ رورل سے 87، شہید بھگت سنگھ نگر سے 48، گورداسپور سے 10، فرید کوٹ سے 84، پٹھان کوٹ سے 199، ہوشیار پور میں 47، کپورتھلا میں 6، ایس اے ایس ٹاؤن میں 235، سنگرور میں 16، امرتسر کمشنریٹ میں 27، جالندھر کمشنریٹ اور دیگر کئی اضلاع میں 11 لوگوں کے اسلحہ لائسنس منسوخ کر دیے گئے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔