’آئی سپورٹ نمو‘ ایوارڈ حاصل کرنے والے نے مسلم ڈرائیور دیکھ کر ٹیکسی کی رَد

جس شخص نے اولا کیب صرف اس لیے کینسل کر دی کہ اس کا ڈرائیور مسلم تھا، اسے 2014 انتخابات میں ‘آئی سپورٹ نمو’ ایوارڈ مل چکا ہے۔

تصویر ابھشیک مشرا کے فیس بک پیج سے
تصویر ابھشیک مشرا کے فیس بک پیج سے
user

قومی آواز بیورو

مذہب، ذات، رنگ، نسل وغیرہ کی بنیاد پر لوگوں میں تفریق کرنا نہ صرف غیر آئینی ہے بلکہ انسانیت کے خلاف جرم بھی ہے۔ لیکن آج ملک کی حالت ایسی ہے کہ لوگ نہ صرف مذہب اور ذات کی بنیاد پر تفریق کر رہے ہیں بلکہ بے شرمی سے اس کا ڈھنڈورا بھی پیٹ رہے ہیں۔

تازہ معاملہ انتہائی حیران کرنے والا ہے جس میں ایک شخص نے صرف اس بنیاد پر اولا کیب کی بکنگ کینسل کر دی کیونکہ اس کا ڈرائیور مسلمان تھا۔ اس شخص نے اولا کو بھیجے گئے اپنے ٹوئٹ میں بکنگ کی ڈیٹیل کے اسکرین شاٹ کے ساتھ لکھا کہ "اولا کیب بکنگ کینسل کر دی کیونکہ ڈرائیور مسلم تھا۔ میں اپنا پیسہ جہادی لوگوں کو نہیں دینا چاہتا ہوں۔"

’آئی سپورٹ نمو‘ ایوارڈ حاصل کرنے والے نے مسلم ڈرائیور دیکھ کر ٹیکسی کی رَد

اس ٹوئٹ کے پبلک ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا ہو گیا ہے۔ کچھ اس شخص کے حق میں تو کچھ اس کے خلاف لکھ رہے ہیں۔ اچھی بات یہ ہے کہ کیب نے اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ "ہمارے ملک کی طرح اولا بھی ایک سیکولر پلیٹ فارم ہے، ہم اپنے ڈرائیور، پارٹنر یا گاہکوں کے درمیان ذات، مذہب یا نسل کی بنیاد پر تفریق نہیں کرتے۔ ہم اپنے سبھی گاہکوں اور ڈرائیور پارٹنرس سے گزارش کرتے ہیں کہ سب کا ہر وقت عزت کریں۔"

جس شخص نے صرف مسلم ڈرائیور کے نام پر اولا کیب کی بکنگ کینسل کی اس کے بارے میں یہ بتانا ضروری ہے کہ اسے 2014 میں 'آئی سپورٹ نمو' ایوارڈ مل چکا ہے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ اس کی کئی تصویریں ہیں۔ اس شخص کی پروفائل جانچنے پر پتہ چلتا ہے کہ وہ وشو ہندو پریشد کا کارکن ہے۔ حیران کن یہ بھی ہے کہ اس شخص کو ملک کی وزیر دفاع نرملا سیتا رمن فالو کرتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر لوگوں کا تو یہاں تک کہنا ہے کہ اس کو فالو کرنے والوں میں وزیر ثقافت مہیش شرما اور وزیر پٹرولیم دھرمیندر پردھان بھی شامل ہیں۔

ابھشیک مشرا نام کے اس شخص نے اپنے فیس بک پروفائل میں لکھا ہے کہ وہ بی جے پی کی نظریاتی تنظیم آر ایس ایس کی شاخوں وی ایچ پی اور بجرنگ دل کا سرگرم کارکن ہے اور وی ایچ پی کے آئی ٹی سیل کی ذمہ داری اس کے پاس ہے۔ فیس بک پیج پر اس شخص نے جو تصویر لگائی ہے اس میں وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ نظر آ رہا ہے۔

مسلم ڈرائیور ہونے پر کیب کینسل کرنے کے معاملے پر ٹوئٹر یوزرس ابھشیک کی زبردست تنقید کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 23 Apr 2018, 8:48 AM