کشمیر: محکمہ انکم ٹیکس کے سری نگر میں پرائیویٹ ہسپتال سمیت کئی مقامات پر چھاپے

محکمہ انکم ٹیکس نے جمعے کے روز سری نگر کے مضافاتی علاقہ زینہ کوٹ میں ایک پرائیویٹ ہسپتال سمیت کئی مقامات پر چھاپے مارے

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر
user

یو این آئی

سری نگر: محکمہ انکم ٹیکس نے جمعے کے روز سری نگر کے مضافاتی علاقہ زینہ کوٹ میں ایک پرائیویٹ ہسپتال سمیت کئی مقامات پر چھاپے مارے۔

ذرائع نے بتایا کہ محکمہ انکم ٹیکس کی ایک چودہ رکنی ٹیم جس کی قیادت محکمہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کر رہے تھے، نے جمعے کی صبح سری نگر کے مضافاتی علاقہ زینہ کوٹ میں نورا سپتال سمیت چھ مقامات پر چھاپے ڈالے۔


انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ٹیم نے پرائیویٹ ہسپتال کے مالک نور محمد وگے ولد حاجی محمد اسمٰعیل وگے اور دیگر کئی افراد کی رہائش گاہوں پر بھی چھاپے ڈالے۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک چھاپوں کی کارروائیاں جاری تھیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 19 Feb 2021, 3:11 PM