جھارکھنڈ اسمبلی میں کل ہیمنت حکومت تحریک اعتماد پیش کرے گی

اسمبلی اسپیکر رابندر ناتھ مہتو نے آج کہا کہ انہیں قائد ایوان نے مطلع کیا ہے کہ ریاستی کابینہ ایوان میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا چاہتی ہے۔

جھارکھنڈ اسمبلی، تصویر آئی اے این ایس
جھارکھنڈ اسمبلی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

انچی: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کے آفس آف پرافٹ معاملے میں فیصلے پر پیدا ہونے والی الجھن کے درمیان، قانون ساز اسمبلی کے توسیعی مانسون اجلاس کی یک روزہ میٹنگ کل 5 ستمبر کو طلب کی گئی ہے۔ اسمبلی اسپیکر رابندر ناتھ مہتو نے آج کہا کہ انہیں قائد ایوان نے مطلع کیا ہے کہ ریاستی کابینہ ایوان میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کوئی خصوصی اجلاس نہیں ہے بلکہ 29 جولائی سے 5 اگست تک بلائے گئے مانسون اجلاس کے دوران ایوان کی کارروائی ایک دن پہلے غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی تھی۔ لہذا یہ مانسون سیشن کا توسیعی اجلاس ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کن لوگوں کی وجہ سے یہ بھرم کی صورتحال پیدا ہوئی ہے کہ ہیمنت سورین حکومت مشکل میں ہے، یہ سب کو معلوم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت ایوان میں تحریک اعتماد پیش کرکے یہ پیغام دینا چاہتی ہے کہ اکثریت کس کے پاس ہے۔


اپوزیشن کے تمام اراکین کو یک روزہ توسیعی اجلاس کی اطلاع دے دی گئی ہے۔ اسپیکر نے کہا کہ کیش اسکینڈل میں گرفتاری کے بعد کولکتہ میں رہنے والے تینوں کانگریس ایم ایل ایز کو بھی اجلاس کی اطلاع دے دی گئی ہے۔ اب کون سے اراکین اجلاس میں شرکت کے لیے آتے ہیں یا نہیں، یہ انہیں فیصلہ لینا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔