حکومت آج اپوزیشن پارٹیوں کو افغانستان کے حالات آگاہ کرے گی
وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو کچھ دیر بعد افغانستان کی تازہ ترین صورتحال اور پیش رفت سے آگاہ کریں گے
نئی دہلی: وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو کچھ دیر بعد افغانستان کی تازہ ترین صورتحال اور پیش رفت سے آگاہ کریں گے۔
پارلیمنٹ ہاؤس انیکسی میں منعقد پروگرام میں ڈاکٹر جے شنکر اپوزیشن پارٹیوں کے پارلیمانی لیڈروں کو افغانستان کی تازہ ترین صورتحال اور وہاں سے ہندوستانی شہریوں کو واپس لانے اور ہندوستانی مفادات کے تحفظ کے حوالے سے تفصیلات مہیا کرائیں گے۔ اس دوران پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی اور دیگر رہنماؤں کی بھی موجودگی متوقع ہے۔
پیر کو ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر جے شنکر نے کہا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے وزارت خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپوزیشن جماعتوں کو افغانستان سے متعلق تازہ ترین معلومات سے آگاہ کرے۔
اس کے بعد پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے کہا تھا کہ وزیر خارجہ جمعرات کو افغانستان میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کو تفصیل سے آگاہ کریں گے۔ اس کے بعد تمام پارٹیوں کے پارلیمانی لیڈروں کو اس پروگرام میں شرکت کے لیے ای میل بھیج کر دعوت نامہ بھیجا گیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد پیش رفت تیزی سے تبدیل ہوئی ہے اور ہندوستان اپنے سفارت کاروں سمیت وہاں پھنسے ہوئے شہریوں کو گزشتہ چند دنوں سے نکال رہا ہے۔ اپوزیشن نے حکومت سے اس حوالے سے صورتحال واضح کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ہندوستان افغانستان میں پھنسے ہندوستانیوں سمیت 600 سے زائد افراد کو واپس لایا ہے۔
دریں اثنا سکیورٹی کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے وزارت داخلہ نے ایسے تمام افغان شہریوں کے ویزے منسوخ کرنے کا حکم جاری کیا ہے جو فی الحال ہندوستان میں مقیم نہیں ہیں۔ وزارت نے کہا ہے کہ افغان شہریوں کو ہندوستان آنے سے پہلے ای ویزا کے لیے نئے سرے سے درخواست دینا ہوگی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔