پہلے آٹا مہنگا کیا، اب گیہوں چھیننے کی تیاری! پرینکا گاندھی
ساری کٹوتیاں صرف غریبوں کے لیے ہی کیوں؟ بی جے پی کی حکومت نے آٹا مہنگا کر کے غریبوں کی پہنچ سے دور کر دیا اور اب غریبوں کا گندم 'راشن' کے تھیلے سے بھی چھینے کی تیاری ہے
نئی دہلی: اتر پردیش کی کانگریس جنرل سکریٹری انچارج پرینکا گاندھی وڈرا نے کہا ہے کہ حکومت ریاستوں کے لئے گیہوں کا کوٹہ کم کرکے غریبوں سے روٹیاں چھینے کا کام کر رہی ہے۔
پرینکا گاندھی نے کہا ’’ساری کٹوتیاں صرف غریبوں کے لیے ہی کیوں؟ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت نے آٹا مہنگا کر کے غریبوں کی پہنچ سے دور کر دیا اور اب غریبوں کا گندم 'راشن' کے تھیلے سے بھی چھینے کی تیاری ہے۔ چند دن پہلے تک پوری دنیا کا پیٹ بھرنے کا دعویٰ کیا جاتا تھا اور اب حکومت صرف ملک کے عوام کے لیے گندم کا کوٹہ کیوں کم کر رہی ہے؟‘‘
اس کے ساتھ انہوں نے ایک خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں لکھا ہے کہ اگلے ماہ سے اتر پردیش میں لوگوں کو گندم کے بجائے چاول مفت ملے گا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مرکزی حکومت نے اتر پردیش سمیت کئی ریاستوں کو دستیاب گندم کے کوٹے میں کافی کمی کر دی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ گندم کے بجائے اب چاول کا کوٹہ بڑھایا جائے گا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔