حکومت کو اب چینی قبضہ کی حقیقت بھی قبول کر لینی چاہئے: راہل گاندھی

وزیر اعظم نریندر مودی کے زرعی قانون کو واپس لینے کے اعلان کے ایک دن بعد کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ہفتہ کو کہا کہ انہیں یہ بھی مان لینا چاہئے کہ ہندوستانی سرحد پر چینی فوجیوں کا قبضہ ہے

راہل گاندھی / تصویر ٹوئٹر
راہل گاندھی / تصویر ٹوئٹر
user

یو این آئی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کے زرعی قانون کو واپس لینے کے اعلان کے ایک دن بعد کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ہفتہ کو کہا کہ انہیں یہ بھی مان لینا چاہئے کہ ہندوستانی سرحد پر چینی فوجیوں کا قبضہ ہے۔

کانگریس کے سابق صدر نے جمعہ کو وزیر اعظم مودی کے زراعت سے متعلق تینوں قوانین کو واپس لینے کے اعلان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کو اپنی غلطی تسلیم کرنے میں تقریباً 350 دن لگے اور تب تک 700 کسان شہید ہو چکے تھے۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ مظالم اور ناانصافی کا سامنا کرنے کے بعد بالآخر کسانوں نے اس تحریک میں فتح حاصل کی۔


راہل گاندھی نے کہا کہ اب حکومت کو سرحد پر چین کے قبضے کے بات بھی تسلیم کرلینی چاہئے۔‘‘ انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’اب چینی قبضے کی سچائی کو بھی قبول کرنا ہوگا۔‘‘

کانگریس مسلسل الزام لگا رہی ہے کہ چینی فوجی ہندوستانی سرحد میں گھس آئے ہیں لیکن حکومت اس سچائی کو ماننے کو تیار نہیں ہے۔ وزیر اعظم مودی نے آل پارٹی میٹنگ میں یہ بھی کہا تھا کہ کوئی دراندازی نہیں ہوئی لیکن بعد میں انہوں نے تسلیم کیا کہ دراندازی ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔