حکومت کو عوام کی کوئی فکر نہیں، تیل کی قیمت میں لگاتار 16ویں دن اضافہ

07 جون سے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ان 16 دنوں میں دہلی میں پٹرول 8.30 روپے یعنی 11.65 فیصد اور ڈیزل 9.46 روپے یعنی 13.63 فیصد مہنگا ہوگیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں پیر کو مسلسل 16 ویں دن پٹرول کی قیمتیں تقریباً 20 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں ہیں، جبکہ ڈیزل کی قیمت ایک نئے ریکارڈ کی سطح تک پہنچ گئی۔ ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 33 پیسے اضافے کے ساتھ 79.56 روپے فی لیٹر ہوگئی، یہ 29 اکتوبر 2018 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 58 پیسے اضافے کے ساتھ یہ ریکارڈ 78.85 فی لیٹر فروخت ہوا۔ پٹرول کے مقابلے ڈیزل کی قیمت میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے دونوں کی قیمتوں میں فرق صرف 71 پیسے کا رہ گیا ہے۔

07 جون سے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ان 16 دنوں میں دہلی میں پٹرول 8.30 روپے یعنی 11.65 فیصد اور ڈیزل 9.46 روپے یعنی 13.63 فیصد مہنگا ہوگیا ہے۔ کولکاتہ اور ممبئی میں پٹرول کی قیمت بالترتیب 32، 32 پیسے اضافے سے 81.27 روپے اور 86.36 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ چنئی میں پٹرول 29 پیسے کے اضافے سے 82.87 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ کولکاتہ میں ڈیزل 53 پیسے مہنگا ہوکر 74.14 روپے، ممبئی میں 55 پیسے مہنگا ہوکر 77.24 روپے اور چنئی میں 50 پیسے مہنگا ہوکر 76.30 روپے فی لیٹر پر آگیا۔


ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت (فی لیٹر میں) مندرجہ ذیل ہے۔

شہر ----------- پٹرول ------------ ڈیزل

دہلی ------------ 79.56 (+0.33) ------- 78.85 (+0.58)

کولکتہ --------- 81.27 (+0.32) ------- 74.14 (+0.53)

ممبئی ------------- 86.36 (+0.32) ------- 77.24 (+0.55)

چنئی ------------ 82.87 (+0.29) ------- 76.30 (+0.50)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔