خوشخبری: ملک میں کورونا کیسز کی تعداد میں کمی، جانیں اب کتنے معاملات فعال رہ گئے؟
وزارت کے مطابق ملک میں شفایابی کی شرح 67.19 اور ہلاکت کی شرح 2.09 فیصد ہے۔ اب تک ملک میں 1282216 افراد صحت مند ہوچکے ہیں اور 39795 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں
نئی دہلی: پہلی بارملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے، جس کی وجہ سے فعال کیسوں کی تعداد 586244 رہ گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی کی جانب سے بدھ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51706 افراد شفایاب اور 857 افراد ہلاک ہوئے۔ اسی مدت کے دوران فعال کیسز کی تعداد میں 54 عدد کی کمی آئی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب فعال کیسز کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔
وزارت کے مطابق ملک میں شفایابی کی شرح 67.19 اور ہلاکت کی شرح 2.09 فیصد ہے۔ اب تک ملک میں 1282216 افراد صحت مند ہوچکے ہیں اور 39795 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 52509 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1908255 ہو گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 4866، تمل ناڈو میں 1546، کرناٹک میں 623 اور مدھیہ پردیش میں 530 مریضوں نے کورونا وائرس کو شکست دی۔ آندھرا پردیش میں سب سے زیادہ 2727، آسام میں 1887، اتر پردیش میں 1031 اور تلنگانہ میں 860 ایکٹیو کیسزمیں اضافہ ہوا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 05 Aug 2020, 4:39 PM