لڑکی نے لگائی مدد کی گُہار 'ہیلو! میں سنسان راستے میں اکیلی ہوں…'، موقع پر پہنچی پولیس ٹیم کے اُڑے ہوش

رات 11.30 بجے جب مدد کے لیے پولیس والے جائے مقام پر پہنچے تو پتہ چلا کہ لڑکی کوئی اور نہیں اسسٹنٹ پولیس کمشنر سُکنیا شرما ہیں اور انہوں نے پولیس کی مدد کا ریسپانس ٹسٹ کیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>سُکنیا شرما (فائل)، تصویر 'ایکس'</p></div>

سُکنیا شرما (فائل)، تصویر 'ایکس'

user

قومی آواز بیورو

اتر پردیش کے آگرہ میں پولیس کنٹرول روم میں ایک لڑکی کا فون آتا ہے اور وہ گُہار لگاتے ہوئے کہتی ہے کہ میں سنسان راستے پر اکیلی ہوں۔ اس پر پولیس کنٹرول روم نے لڑکی کو کہا کہ آپ وہیں رہیں، 15 منٹ میں آپ کے پاس مدد پہنچ رہی ہے۔ فوری طور پر پولیس ٹیم لڑکی کے پاس پہنچی۔ اس دوران لڑکی کو دیکھ کر پولیس والے چونک گئے۔ فون کرنے والی کوئی عام لڑکی نہیں تھی بلکہ وہ پولیس کمشنریٹ میں تعینات اسسٹنٹ پولیس کمشنر سوکنیا شرما تھیں۔

پولیس والوں کو سمجھ نہیں آیا کہ آخر ان کے ساتھ ایسا کیوں کیا گیا؟ کچھ دیر بعد یہ انکشاف ہوا کہ یہ ٹسٹ رپورٹ تھی۔ دراصل لڑکی نے فون کرکے کنٹرول روم کو بتایا تھا کہ میں سنسان سڑک پر اکیلی کھڑی ہوں اور مجھے ڈر لگ رہا ہے۔ کنٹرول روم نے لڑکی سے پوچھا آپ کے پاس کون کھڑا ہے؟ لڑکی نے جواب دیا کوئی نہیں۔ کنٹرول روم نے لڑکی سے پوچھا کہ کہاں جانا ہے؟ لڑکی نے جواب دیا کہ آگرہ کینٹ ریلوے اسٹیشن جانا ہے۔ کنٹرول روم نے کہا کہ ٹھیک ہے، آپ وہیں کھڑے رہیے، آپ کے پاس مدد پہنچ رہی ہے۔ لڑکی نے پوچھا کتنی دیر میں؟ کنٹرول روم نے جواب دیا کہ 15 منٹ میں۔ اس کے بعد ٹھیک 15 منٹ میں پولیس لڑکی کے پاس پہنچ گئی۔


'آج تک' کے مطابق یہ واقعہ رات 11.30 بجے کا ہے۔ جائے وقوع پر پہنچنے کے بعد پولیس والوں کو پتہ چلا کہ لڑکی کوئی اور نہیں اسسٹنٹ پولیس کمشنر سکنیا شرما ہیں۔ سکنیا نے پولیس کی مدد کا ریسپانس ٹسٹ کیا تھا۔ ٹسٹ میں پایا گیا کہ 15 منٹ کا وقت دیا گیا تھا اور مدد 15 منٹ میں پہنچ گئی تھی۔ ٹسٹ رپورٹ میں سب کچھ صحیح ملا۔ یہ ٹسٹ خصوصی وجوہات سے کیا گیا تھا۔ آگرہ میں ویمن سیف زون بنائے جانے ہیں۔

ویمن سیف زون بنانے کے لیے پولیس کمشنر کے رویندر گوڈ نے ایک گائیڈ لائنس بھی جاری کی ہے۔ اس میں واضح حکم ہے کہ رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک اگر کسی خاتون کو گاڑی نہیں مل رہی ہے اور وہ ریلوے اسٹیشن، بس اسٹینڈ جانا چاہتی ہے یا گھر کے لیے آنا چاہتی ہے تو وہ پولیس کنٹرول روم نمبر 112 پر فون کرکے مدد مانگ سکتی ہے۔


مدد مانگنے والی خاتون کے پاس پولیس پہنچے گی۔ اسے جہاں جانا ہوگا وہاں کا کرایہ متعلقہ خاتون یا لڑکی کو ادا کرنی ہوگی۔ خاتون یا لڑکیوں کی مدد کے لیے 100 آٹو سلیکٹ کیے گئے ہیں جن کے ڈرائیور وردی، درست نیم پلیٹ سمیت دستیاب رہیں گے۔

سلیکٹ آٹو ڈرائیور کا نام، پتہ، موبائل نمبر پولیس نے رجسٹر کیا ہے۔ اگر کسی خاتون یا لڑکی کے ساتھ کوئی واقعہ ہوتا ہے تو بھی ان آٹو ڈرائیور کی مدد لی جائے گی، جو کملا نگر، صدر بازار اور نیو آگرہ میں ہے، یہ سیف زون پوری طرح سے سی سی ٹی وی  کی نظر میں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔