انڈیا اتحاد کی کوآرڈنیشن کمیٹی کا پہلا اجلاس کل شرد پوار کی رہائش گاہ پر منعقد ہوگا

انڈین نیشنل ڈیولپمنٹ انکلوسیو الائنس (انڈیا) اتحاد میں شامل اپوزیشن جماعتوں کی کوآرڈنیشن کمیتی کے پہلے اجلاس میں مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

<div class="paragraphs"><p>اپوزیشن کا اجلاس / ٹوئٹر / @INCIndia</p></div>

اپوزیشن کا اجلاس / ٹوئٹر / @INCIndia

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: انڈین نیشنل ڈیولپمنٹ انکلوسیو الائنس (انڈیا) اتحاد میں شامل اپوزیشن جماعتوں کی کوآرڈنیشن کمیتی کے پہلے اجلاس میں مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یہ اجلاس کل یعنی 13 ستمبر کو نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار کی رہائش گاہ پر منعقد ہوگا۔ خیال رہے کہ ’انڈیا‘ نے یکم ستمبر کو ممبئی میں اپنے تیسرے اجلاس کے دوران 14 رکنی کوآرڈنیشن کمیٹی تشکیل دی تھی۔

کوآرڈینیشن کمیٹی پوار کے علاوہ کانگریس کے کے سی وینوگوپال، ڈی ایم کے کے ٹی آر بالو، جے ایم ایم کے ہیمنت سورین، شیو سینا کے سنجے راوت، آر جے ڈی کے تیجسوی یادو، ترنمول کانگریس کے ابھیشیک بنرجی، عام آدمی پارٹی کے راگھو چڈھا، سماج وادی پارٹی کے جاوید علی خان، جے ڈی-یو کے لالن سنگھ، سی پی آئی کے ڈی راجہ، نیشنل کانفرنس کے عمر عبداللہ اور پی ڈی پی کی محبوبہ مفتی شامل ہیں۔ سی پی آئی-ایم نے ابھی تک کمیٹی کے لیے اپنے پارٹی لیڈر کا نام پیش نہیں کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔