تلنگانہ کے عازمین حج کا پہلا قافلہ سفر مقدس کے لئے روانہ

مرکزی حج کمیٹی کے صدرنشین عبداللہ کٹی، وزیر داخلہ محمد محمود علی اور صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی محمد سلیم نے قافلہ کو اتوار کی رات دیر گئے جھنڈی دکھائی

تصویر بشکریہ دیکن نیوز
تصویر بشکریہ دیکن نیوز
user

یو این آئی

حیدرآباد: تلنگانہ کے عازمین حج کا پہلا قافلہ تلبیہ کی گونج میں شہر حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ سے روانہ ہو گیا۔ مرکزی حج کمیٹی کے صدرنشین عبداللہ کٹی، وزیر داخلہ محمد محمود علی اور صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی محمد سلیم نے قافلہ کو اتوار کی رات دیر گئے جھنڈی دکھائی۔

377 عازمین پر مشتمل یہ قافلہ حج ہاؤس سے شمس آباد ایئرپورٹ کے لئے روانہ ہوا۔ سعودی ایرلائنز سے مقدس سفر کے لئے روانہ عازمین کے قافلہ میں 214 افراد کا تعلق حیدرآباد، 16 کا ضلع میدک، 44 کا ضلع نلگنڈہ، 2 کا ضلع سنگاریڈی، 16 کا ضلع سدی پیٹ، 2 کا ضلع گدوال، 12 کا ضلع یادادری بھونگیر اور 11 کا تعلق میڑچل ملکاجگری سے ہے۔


خیال رہے کہ تلنگانہ اسٹیٹ حج ہاؤز میں حج 2022 کی سرگرمیاں دو سال کے وقفہ کے بعد بحال ہوئی ہیں۔ اس موقع پر شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ مولانا مفتی خلیل احمد اور دیگر اہم شخصیات موموجود تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔