ہندوستانی فضائیہ میں ’پوجا پاٹھ‘ کے بعد شامل ہوا پہلا سی-295 طیارہ
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے پورے رسوم و رواج کے ساتھ آج پہلا سی-295 طیارہ ہندوستانی فضائیہ کو سونپا۔
اتر پردیش کے غازی آباد میں 25 اور 26 ستمبر کو ’بھارت ڈرون شکتی 2023‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ہنڈن ایئرفورس اسٹیشن میں منعقد اس دو روزہ پروگرام میں مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے شرکت کی، جہاں انھوں نے ’سرو دھرم پوجا‘ میں حصہ لیا۔ اس موقع پر فضائیہ چیف ایئر چیف مارشل وی آر چودھری، فضائیہ اور ایئربس کے سینئر افسران بھی شامل ہوئے۔
ہندوستانی ڈرون ایسو سی ایشن نے 25 اور 26 ستمبر تک چلنے والے ’بھارت ڈرون شکتی 2023‘ کا انعقاد کیا ہے۔ اس تقریب میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے پورے رسوم و رواج کے ساتھ آج پہلا سی-295 طیارہ کو ہندوستانی فضائیہ کو سونپا۔ سی-295 طیارہ ہندوستانی فضائیہ کے سب سے پرانے اسکواڈرن میں سے ایک ہے، جوکہ حال میں وڈودرا فضائیہ اسٹیشن پر واقع ہے۔ فضائیہ میں اس کے شامل ہونے سے فوج کی طاقت میں مزید اضافہ ہوگا۔ طیارہ کا اجرا دو سلائڈنگ اسکرینوں کے بعد کیا گیا، جن پر ’11 ایس کیو این: پاینیرس آف سی-295 میگاواٹ‘ اور ’رائنوس: دی ٹریل بلیزرس آف سی-295 میگاواٹ‘ لکھا تھا۔ اس کے بعد نئے طیارہ کی تصویر بھی دکھائی۔
قابل ذکر ہے کہ 13 ستمبر کو ایئر ڈیفنس اینڈ اسپیس کمپنی نے فضائیہ چیف وی آر چودھری کو پہلا سی-295 سونپا تھا۔ دو سال پہلے حکومت نے ایئربس ڈیفنس اینڈ اسپیس کے ساتھ 21935 کروڑ میں سی-295 طیارہ خریدنے کا معاہدہ کیا تھا، جو پرانے ایئرو 748 کی جگہ لیں گے۔ فوج کی تجدیدکاری کو لے کر حکومت نے یہ فیصلہ کیا گیا، جس سے فضائیہ کی طاقت اور بھی بڑھ جائے گی۔ جنوبی شہر سیویلے میں طیارہ کو ہندوستان کو سونپا گیا تھا، جس کے بعد 20 ستمبر کو طیارہ وڈودرا میں پہنچا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔