مودی حکومت کی دوسری مدت کار کا آخری بجٹ یکم فروری کو پیش کیا جائے گا، بجٹ اجلاس 31 جنوری سے شروع ہوگا

پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 31 جنوری سے شروع ہوگا۔ یہ مودی حکومت کی دوسری مدت کار کا آخری بجٹ اجلاس ہوگا۔ صدر دروپدی مرمو 31 جنوری کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے خطاب کریں گی

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 31 جنوری سے شروع ہوگا۔ یہ مودی حکومت کی دوسری میعاد کا آخری بجٹ اجلاس ہوگا۔ رپورٹ میں ذرائع کے حوالہ سے کہا گیا ہے کہ یہ اجلاس 9 فروری تک جاری رہے گا۔ صدر دروپدی مرمو 31 جنوری کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے خطاب کریں گی۔ اس کے بعد یکم فروری کو وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن عبوری بجٹ پیش کریں گی۔

پارلیمنٹ کا یہ بجٹ اجلاس مودی حکومت کی دوسری میعاد کا آخری اجلاس ہوگا۔ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر مودی حکومت اس عبوری بجٹ میں خواتین اور کسانوں سے متعلق بڑے اعلانات کر سکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کسانوں کو دی جانے والی کسان سمان ندھی کو دوگنا کرنے کی تجویز لے سکتی ہے۔ تاہم فی الحال حکومت کے ایجنڈے میں کوئی بڑا قانون سازی کا کام نہیں ہے۔


اس سے قبل پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس گزشتہ سال 4 دسمبر سے شروع ہوا تھا جو مقررہ وقت سے ایک دن پہلے ختم ہو گیا تھا۔ یہ اجلاس اہم تھا کیونکہ اس دوران حکومت نے جرائم اور انصاف سے متعلق نئے بل منظور کیے تھے۔

اس کے علاوہ ایک اور اہم واقعہ پیش آیا تھا جس نے پارلیمنٹ کی سیکورٹی پر سوالیہ نشان لگا دیا تھا۔ دراصل لوک سبھا کی کارروائی کے دوران سامعین گیلری میں بیٹھے دو نوجوان ارکان پارلیمنٹ کی بنچ کے پاس پہنچے اور کوئی زرد گیس پھیلا دی تھی۔ تاہم ارکان اسمبلی نے ان نوجوانوں کو پکڑ کر سیکورٹی فورسز کے حوالے کر دیا تھا۔

اس واقعے کے بعد اپوزیشن نے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے پارلیمنٹ میں بیان دینے کا مطالبہ کیا۔ اپوزیشن لیڈران نے احتجاج کیا تو ان پر پارلیمنٹ کے ضابطے کی بھی خلاف ورزی کا الزام عائد ہوا، جس کے پیش نظر اسپیکر لوک سبھا اور چیئرمین راجیہ سبھا نے اپوزیشن کے کئی ارکان پارلیمنٹ کو معطل کر دیا، جس کے بعد اپوزیشن نے پارلیمنٹ کمپلیکس میں گاندھی کے مجسمہ کے سامنے شدید مظاہرہ کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔