کسان جھوٹی تشہیر اور دھمکیوں سے نہیں ڈرتے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ ’’انگریزوں نے بھی کسانوں کی ملکیت قرق کرنے کی دھمکی دی تھی، لیکن سردار پٹیل کی قیادت میں کسان پیچھے نہیں ہٹے اور ستیہ گرہ کی جیت ہوئی تھی۔‘‘

پرینکا گاندھی، تصویر آئی اے این ایس
پرینکا گاندھی، تصویر آئی اے این ایس
user

روی پرکاش

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کی برسی پر ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ انگریزوں نے بھی کسانوں کی ملکیت قرق کرنے کی دھمکی دی تھی، لیکن سردار پٹیل کی قیادت میں کسان پیچھے نہیں ہٹے اور ستیہ گرہ کی جیت ہوئی تھی۔

پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’بارڈولی کے کسانوں کو انگریزوں نے ملکیت قرقی جیسی تمام دھمکیاں دیں لیکن سردار پٹیل جی کی قیادت میں کسان گھبرائے نہیں اور ستیہ گرہ کی جیت ہوئی۔ سردار پٹیل جی کی برسی پر آج اس حکومت کو بتانے کی ضرورت ہے کہ کسان جھوٹی تشہیر اور دھمکیوں سے نہیں ڈرتے۔ جے ہند، جے کسان۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔