ہندوستان کی قسمت لکھنے والا کسان بے خوف ہے، اپنے مطالبات کو لے کر ڈٹا ہے: راہل

راہل گاندھی نے کسان تحریک کے تعلق سے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے’’ڈٹا ہے، نڈر ہے، ادھر ہے، بھارت بھاگیہ ودھاتا‘‘، انھوں نے ٹوئٹ کے ساتھ کسان تحریک کی ایک تصویر بھی پوسٹ کی ہے۔

راہل گاندھی، تصویر یو این آئی
راہل گاندھی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے زرعی ایکٹ کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرنے والے مشتعل کسانوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کسان ملک کے ان داتا اور ہندوستان کے بھاگیہ ودھاتا ہیں، لہذا حکومت کو ان کے مطالبوں کو قبول کرنا چاہیے۔

راہل گاندھی نے اس تعلق سے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’ڈٹا ہے، نڈر ہے، ادھر ہے، بھارت بھاگیہ ودھاتا۔‘‘ اسی کے ساتھ انہوں نے کسانوں کی تحریک کی ایک تصویر بھی پوسٹ کی ہے جس میں ہزاروں کسان اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کر رہے ہیں۔ کانگریس صدر نے کہا کہ ملک کا کسان اپنے مطالبے پر ثابت قدم ہے اور وہ احتجاج کرتے ہوئے کسی سے نہیں ڈرتا۔ انہوں نے کہا کہ کسان ملک کو اناج دینے والا اور بھاگیہ ودھاتا ہے۔ اس ٹوئٹ کے ذریعے انہوں نے مشتعل کسانوں کی ’مہا پنچایت‘ کی حمایت کی ہے۔


واضح رہے کہ مظفر نگر میں کسان رہنما راکیش ٹکیت نے اتوار کو 'مہا پنچایت' بلائی تھی جس میں بڑی تعداد میں کسانوں نے شرکت کی۔ اس مہا پنچایت میں راکیش ٹکیت نے کہا کہ جب تک کسانوں کے مطالبات پورے نہیں ہوتے ان کا احتجاج جاری رہے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔