گڈ گورننس میں یو پی کا نچلی پائیدان پر ہونا یوگی کے 'رام راج' کی حقیقت

سی پی آئی ایم ایل کا کہنا ہے کہ جاری رپورٹ کے مطابق جنوب کی ریاستیں زیادہ منظم جب کہ گائے بیلٹ کی ریاستوں میں زیادہ بدنظمی ہے۔ علاوہ ازیں یوپی کا حال نہایت برا ہے۔

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ 
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ
user

یو این آئی

لکھنؤ: مارکسی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا نے کہا ہے کہ گڈ گورننس میں اترپردیش کا سب سے نچلی پائیدان پر ہونا یوگی آدتیہ ناتھ کے 'رام راج' کی حقیقت کا بیان کرتا ہے۔ پارٹی کے ریاستی سکریٹری سدھا کر یادو نے پیر کو کہا کہ اسرو کے سابق صدر کے کستری رنگن کے ذریعہ عدل، گروتھ اور استحکام کے سلسلے میں جاری عوامی امور انڈیکس 2020 کے اعدادوشمار سے یوگی کے اقتدار والے اترپردیش میں سپر جنگل راج ہونے کی بات ثابت ہوتی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق جنوب کی ریاستیں زیادہ منظم جب کہ گائے بیلٹ کی ریاستوں میں زیادہ بدنظمی دیکھنے کو مل رہی ہے، علاوہ ازیں یوپی کا حال نہایت برا ہے۔ فہرست میں یوپی سے ٹھیک اوپر بالترتیب اڑیسہ اور بہار ہیں۔ریاستی سکریٹری نے کہا کہ یوگی کے اقتدار میں نفرت و تفریقانہ سیاست کو فروغ دیا گیا ہے۔ سماجی،سیاسی و جمہوری کارکنوں ودانشوروں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔مجرمانہ معاملوں میں فرقہ و ذات دیکھ کر کاروائی کی جات یہے۔دبنگوں کو تحفظ حاصل ہے۔ دلتوں۔خواتین کے استحصال کے واقعات پر کوئی روک نہیں ہے۔قبائلیوں و جنگلات میں زندگی گذارنے والوں کو 'جل-جنگل-زمین' سے بے دخل کیا جارہا ہے۔ غریبوں و محروم طبقات کی شنوائی اور انصاف ملنے دوری کی کوڑی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔