یورپی یونین اور وسطی ایشیائی ممالک 2024 میں سربراہ کانفرنس منعقد کریں گے

یورپی یونین (ای یو) اور وسطی ایشیائی ممالک 2024 کی پہلی ششماہی میں ایک سربراہی اجلاس منعقد کریں گے۔ یورپی یونین کے وزیر خارجہ جوزپ بوریل نے پیر کو یہ اطلاع دی

یورپی یونین، تصویر آئی اے این ایس
یورپی یونین، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

برسلز: یورپی یونین (ای یو) اور وسطی ایشیائی ممالک 2024 کی پہلی ششماہی میں ایک سربراہی اجلاس منعقد کریں گے۔ یورپی یونین کے وزیر خارجہ جوزپ بوریل نے پیر کو یہ اطلاع دی۔

بوریل نے لکسمبرگ میں یورپی یونین کی خارجی امور کی کونسل کے بعد ایک نیوز کانفرنس میں کہا ’’میں آج کی بحث کا خیرمقدم کرتا ہوں ۔ اسے اگلے سال کی پہلی ششماہی میں منعقد ہونے والی یورپی یونین سینٹرل ایشیا سربراہ کانفرنس میں بھی اسے جاری رکھا جائے گا۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ وسطی ایشیائی ممالک کے نمائندوں کے ساتھ یورپی وزراء کی میٹنگ بھی ہوئی۔

اسی دن یورپی یونین کی کونسل نے کہا کہ اجلاس کے شرکاء نے یورپی یونین اور وسطی ایشیا کے درمیان تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

ای یو کی کونسل نے اپنے بیان میں کہا ’’ ازبکستان کے سمر قند میں 18 نومبر 2022 کو منعقد ہونے والی یورپی یونین-سنٹرل ایشیا کنیکٹیویٹی سمٹ میں اعلان کردہ منصوبوں کی بنیاد پر، شرکاء نے تجارت، ٹرانسپورٹ، توانائی، ڈیجیٹل اور عوام سے عوام کے رابطوں کے شعبے میں اور یوروپی یونین اور وسطی ایشیا کے درمیان پائیدار رابطے پر تعاون کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔


بیان کے مطابق، اجلاس میں قزاقستان، کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان، ازبکستان اور یورپی یونین کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ساتھ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے بھی شرکت کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔