الیکشن کمشنر کی تقرری سی بی آئی چیف کی طرز پر کی جائے، سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ
عدالت عظمیٰ نے فیصلے میں کہا کہ ایک کمیٹی تشکیل دی جائے، جس میں وزیر اعظم، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور چیف جسٹس آف انڈیا کو شامل کیا جائے۔
نئی دہلی: سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) اور الیکشن کمشنر (ای سی) کی تقرری پر اہم فیصلہ سنایا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمشنر کی تقرری سی بی آئی چیف کی طرز پر کی جائے۔
عدالت عظمیٰ نے فیصلے میں کہا کہ ایک کمیٹی تشکیل دی جائے، جس میں وزیر اعظم، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور چیف جسٹس آف انڈیا کو شامل کیا جائے۔ یہ کمیٹی صدر کو ایک نام تجویز کرے اور صدر جمہوریہ کی منظوری کے بعد چیف الیکشن کمشنر کا تقرر کیا جائے۔
عدالت نے مزید کہا کہ اگر کمیٹی میں لوک سبھا میں اپوزیشن کا کوئی لیڈر نہیں ہے تو سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی کے لیڈر کو اس میں شامل کیا جانا چاہئے۔ سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ ان عرضیوں پر سنایا ہے، جن میں چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے کالجیم جیسا نظام قائم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
یہ فیصلہ جسٹس کے ایم جوزف، جسٹس اجے رستوگی، جسٹس انیرودھا بوس، جسٹس ہرشیکیش رائے اور جسٹس سی ٹی روی کمار کی 5 ججوں کی بنچ نے سنایا۔ بنچ نے گزشتہ سال 24 نومبر کو اس معاملے میں اپنا فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔