دبئی حکومت نے ہریانہ کے ساتھ مفاہمت نامہ کو حتمی شکل دی

حکومت دبئی نے سرمایہ کاری کو فروغ دینے سمیت مختلف اقتصادی شعبوں میں تعاون کے لیے حکومت ہریانہ کے ساتھ ایک مفاہمت نامے کو حتمی شکل دی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

چنڈی گڑھ: ہریانہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور اسے صنعتی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے مقصد سے، حکومت دبئی نے سرمایہ کاری کو فروغ دینے سمیت مختلف اقتصادی شعبوں میں تعاون کے لیے حکومت ہریانہ کے ساتھ ایک مفاہمت نامے کو حتمی شکل دی ہے۔

ان سرگرمیوں میں رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ، صنعتی پارکس، آئی ٹی پارکس، کثیر المقاصد ٹاورز، مکسڈ یوز ٹاون شپ ، اختراعی مراکز اور لاجسٹکس سے متعلق منصوبے شامل ہیں۔

حکومت ہریانہ اپنی موجودہ پالیسیوں کے مطابق حکومت دبئی کی کسی بھی یا سبھی سرمایہ کاری کے سلسلے میں مالی طور پر حوصلہ افزائی اور دیگر فوائد فراہم کرنے کی کوشش کرے گی۔ اس مفاہمت نامے سے ہریانہ میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور دبئی اور ہریانہ کے درمیان اقتصادی اور ثقافتی تعلقات مضبوط ہونے کی امید ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔