اسرائیل: آج سے یہودی عبادت خانے، مساجد اور چرچ کے دروازے کھل جائیں گے
اسرائیلی وزیر صحت کے مطابق اسرائیل میں کورونا کے 3000 ایکٹیو کیسزہیں۔ 27 مارچ کو اس انفیکشن کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد سے اب تک 13435 افراد اس وبا سے شفا یاب ہوئے ہیں۔
یروشلم: اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ملک میں بدھ کی صبح سے مذہبی مقامات دوبارہ کھول دیئے جائیں گے۔ اسرائیل میں ایک ہال میں 50 افراد کی موجودگی کے دائرے میں رکھتے ہوئے یہودی عبادت خانہ ، مسجد اور چرچ کھولنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ مذہبی مقامات میں ایک دوسرے شخص کے درمیان دو میٹر کی دوری ، ماسک پہننے اور حفظان صحت کے اقدامات کرنے ہوں گے۔
قابل ذکر ہے کہ اسرائیل میں كووڈ -19 کی روک تھام کے لئے 25 مارچ کو مذہبی مقام بند کر دیئے گئے تھے۔ یہاں کے وزیر صحت نے منگل کو اعلان کیا تھاکہ ملک میں ریسٹورنٹس ، بار اور نائٹ کلبوں پر عائد پابندی کو 27 مئی سے ہٹا لیا جائے گا۔ ساتھ ہی سوئمنگ پول اور ہوٹل بھی 27 مئی سے کھل جائیں گے، جبکہ تقریب ہال 14 جون سے کھولے جائیں گے۔ وزیر صحت کے مطابق اسرائیل میں کورونا کے تین ہزارایکٹیو کیسزہیں۔ وہیں 27 مارچ کو اس انفیکشن کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد سے اب تک 13435 افراد اس وبا سے شفا یاب ہوئے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔