کورونا وبا کے درمیان بابا کیدار ناتھ کے دروازے کھلے، پی ایم مودی کی جانب سے ہوئی پہلی پوجا
کورونا انفیکشن کی وجہ سے مندر کمیٹی کے نمائندوں، چار دھام دیوستھانم کونسل کے حکام اور ضلع مجسٹریٹ کی موجودگی میں صبح پانچ بجے گرمیوں کے لے کپاٹ کھولے گئے۔
کیدارناتھ دھام: اتراکھنڈ کے ہمالیہ پہاڑ پر واقع بھگوان شیو کے گیارہویں جیوترلنگ کیدارناتھ دھام کے کپاٹ (دروازے) پیر کی صبح ویدک منتروں کے درمیان آئندہ چھ مہینوں کے لئے کھولے گئے۔ مندر میں پہلا ردرابھیشیک وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے عالمی امن کی خواہش کے ساتھ ہوا۔
کورونا انفیکشن کی وجہ سے مندر کمیٹی کے نمائندوں، چار دھام دیوستھانم کونسل کے حکام اور ضلع مجسٹریٹ کی موجودگی میں صبح پانچ بجے گرمیوں کے لے کپاٹ کھولے گئے۔ کپاٹ کھلنے کا عمل صبح تین بجے سے شروع ہوا۔ راول بھیماشنکر اور چیف پجاری باگیش لنگ اور دیوستھانم بورڈ کے ایڈیشن چیف ایکزیکیوٹیو افسر بی ڈی سنگھ اور ضلع مجسٹریٹ ردرپریاب منوج گوئل نے مشرقی پھاٹک سے مندر کے سنٹرل کمپلکس میں داخل ہوئے۔ اس کے بعد مین گیٹ پر پوجا ارچنا کے بعد ٹھیک پانچ بجے میش لگن، پونروس نکشتر میں بھگوان کیدار ناتھ دھام کی کپاٹ کھول دیئے گئے۔
اس کے بعد اہم پجاری باگیش لنگ نے ستیمبھو شیولنگ کی سمادھی سے جاگرت کیا اور درشن کے بعد ردابھیشیک پوجائیں کی گئیں۔ شری کیدارناتھ دھام میں بھی پہلی ردرابھیشیک پو جا وزیراعظم مودی کی طرف سے کی گئی اور عوامی فلاح و بہبود کی خواہش کی گئی۔ کورونا وبا کے مدنظر چار دھام یاترا عارضی طورپر ملتوی ہے۔ دھاموں میں صرف پوجا پاٹھ ہو رہی ہے۔ مسافروں کو آنے کی اجازت نہیں۔
وزیراعلی تیرتھ سنگھ راوت نے شری کیدار ناتھ دھام کے کپاٹ کھلنے پر خوشی ظاہر کی ہے اور تمام کو مرض سے پاک ہونے کی خواہش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے عارضی طور پر یاترا ملتوی ہے۔ تمام لوگ ورچول درشن کریں اور اپنے گھروں میں پوجا کریں۔
وزیر سیاحت ستپال مہاراج نے کہا کہ کورونا وبا ختم ہوگی اور جلد ہی چار دھام کی یاترا شروع ہوگی۔ خیال رہے کہ وزیر سیاحت کی پہل پر وزیراعظم کے نام سے عوامی فلاح وبہبود کے جذبہ کے ساتھ تمام دھاموں میں پہلی پوجا مکمل کرائی جارہی ہے۔ شری کیدارناتھ دھام کے کپاٹ کھلنے کے موقع پر رشی کیش کے دانی داتا سوربھ کالڑا گروپ کی طرف سے شری کیدارناتھ مندر کو گیارہ کونٹل پھولوں سے سجایا گیا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔