دہلی پولیس نے نیوز کلک کے ایڈیٹر اور ایچ آر ہیڈ کو عدالت سے ایف آئی آر کی کاپی مانگنے کی مخالفت کی

دہلی پولیس نے جمعرات کو نیوز کلک کے بانی اور ایڈیٹر پربیر پورکایستھ اور ایچ آر ہیڈ امت چکرورتی کی درخواست پر اعتراض کیا جس میں عدالت کے سامنے ایف آئی آر کی کاپی مانگی گئی تھی

<div class="paragraphs"><p>نیوز کلک کے بانی پربیر پرکایستھ، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

نیوز کلک کے بانی پربیر پرکایستھ، تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: دہلی پولیس نے جمعرات کو نیوز کلک کے بانی اور ایڈیٹر پربیر پورکایستھ اور ایچ آر ہیڈ امت چکرورتی کی درخواست پر اعتراض کیا جس میں عدالت کے سامنے ایف آئی آر کی کاپی مانگی گئی تھی۔ دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے انہیں منگل کو انسداد دہشت گردی قانون، غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے تحت گرفتار کیا تھا اور بعد میں بدھ کو عدالت نے اسے سات دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا تھا۔

عدالت نے بدھ کو انہیں ریمانڈ آرڈر کی کاپی دی تھی اور انہیں اپنے وکیل سے ملنے کی اجازت دی تھی۔ اس کیس قیادت کر رہیں ایڈیشنل سیشن جج ہردیپ کور کو خصوصی سرکاری وکیل اتل سریواستو نے بتایا کہ ملزم کو پہلے پولیس کمشنر سے رجوع کرنا ہوگا، جو اس کے بعد اس سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل دے گی۔


سریواستو نے سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ ملزم کو عدالت عظمیٰ کے ذریعہ طے شدہ مرحلہ وار طریقہ کار پر عمل کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ’سیدھی عدالت میں نہیں کود سکتے!’ جب ملزمان نے بدھ کو ایف آئی آر کی کاپی کے لیے درخواست دائر کی تو جج نے کہا تھا کہ وہ جمعرات کو اس پر فیصلہ کریں گی۔

ایڈوکیٹ ارشدیپ سنگھ، جو پورکایستھ کی نمائندگی کر رہے تھے، نے دلیل دی کہ انہیں ایف آئی آر کی کاپی حاصل کرنے کا حق ہے۔ جب سنگھ نے عدالت کو بتایا کہ انہیں ریمانڈ کی کاپی نہیں ملی ہے۔

جج نے اس کے بعد پرکایستھ کی درخواست کو اپنے وکیل سے ملنے کی اجازت دے دی اور حکم دیا کہ ریمانڈ آرڈر کی ایک کاپی پرکیاستھ اور چکرورتی کو فراہم کی جائے۔ سنگھ نے عدالت کو یہ بھی بتایا تھا کہ دہلی ہائی کورٹ کے سامنے ایک عرضی دائر کی جائے گی جس میں ایف آئی آر اور گرفتاریوں کو چیلنج کیا جائے گا، جس میں اس بات پر روشنی ڈالی جائے گی کہ اقتصادی جرائم ونگ (ای او ڈبلیو) کے پاس پہلے سے ہی ایک ایف آئی آر موجود ہے، اور ہائی کورٹ کو موجودہ کے بارے میں مطلع نہیں کیا گیا ہے۔


اسپیشل سیل میں درج یو اے پی اے کیس کے سلسلے میں کی گئی تلاشی، ضبطی اور حراست کے حوالے سے ایک بیان میں دہلی پولیس نے کہا تھا کہ احاطے میں 37 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے، جن میں نو خواتین مشتبہ افراد بھی شامل ہیں۔ پولیس نے کہا تھا کہ ڈیجیٹل آلات، دستاویزات وغیرہ کو ضبط کر لیا گیا ہے یا تفتیش کے لیے جمع کیا گیا ہے۔ دہلی پولیس نے کہا تھا، "کارروائی اب بھی جاری ہے۔ اب تک دو ملزمین پورکایستھ اور چکرورتی کو گرفتار کیا گیا ہے۔‘‘

اسپیشل سیل نے منگل کی صبح دہلی-این سی آر میں کئی مقامات پر تلاشی لی جس میں نیوز کلک کا دفتر اور اس سے وابستہ صحافی شامل ہیں۔ دہلی پولیس کی ٹیم نے نئی دہلی میں نیوز کلک کے دفتر کو بھی سیل کر دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔