منیش سسودیا کو 14 دنوں کے لیے عدالتی حراست میں بھیجنے کا فیصلہ، سابق نائب وزیر اعلیٰ اب تہاڑ میں منائیں گے ہولی

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتاری کے بعد عآپ کے سینئر لیڈر اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ ایک ہفتے سے سی بی آئی کی حراست میں تھے، ان کی ضمانت پر سماعت آئندہ 10 مارچ کو ہونے والی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کے لیے پریشانی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ 6 مارچ تک انھیں سی بی آئی کی حراست میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، اور آج انھیں 14 دنوں کے لیے عدالتی حراست میں بھیجنے کا فیصلہ سنایا گیا ہے۔ یعنی منیش سسودیا کی ہولی اب تہاڑ جیل میں گزرے گی۔

راؤز ایونیو کورٹ نے آج منیش سسودیا کو 14 روزہ عدالتی حراست میں بھیجنے کا فیصلہ سنایا۔ سسودیا کو 2 دن کی ریمانڈ کے بعد آج عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ سسودیا ابھی تک مجموعی طور پر 7 دنوں کی ریمانڈ پر رہ چکے ہیں۔ دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتاری کے بعد عآپ کے سینئر لیڈر ایک ہفتے سے سی بی آئی کی حراست میں تھے۔ ان کی ضمانت پر سماعت آئندہ 10 مارچ کو ہونے والی ہے۔


واضح رہے کہ منیش سسودیا کو 26 فروری کو 8 گھنٹے کی طویل پوچھ تاچھ کے بعد سی بی آئی نے گرفتار کر لیا تھا۔ 27 فروری کو راؤز ایونیو کورٹ نے سسودیا کو 4 مارچ تک کے لیے سی بی آئی ریمانڈ میں بھیجا تھا تاکہ ان سے پوچھ تاچھ کی جا سکے۔ اس درمیان سسودیا نے سپریم کورٹ میں بھی اپنی ضمانت کے لیے عرضی داخل کی تھی۔ حالانکہ سپریم کورٹ نے اس پر سماعت سے انکار کر دیا تھا۔ پھر سسودیا کو 4 مارچ کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ اُس دن جج ایم کے ناگپال نے انھیں مزید 2 دنوں کے لیے سی بی آئی کی حراست میں بھیج دیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔