ملک میں کورونا وبا سے ہونے والی اموات کی تعداد 50 سے کم، نئے کیسز 3 ہزار کے قریب
ملک میں کورونا وائرس سے ہونے والی یومیہ اموات کی تعداد 50 سے نیچے پہنچ گئی ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 کی وجہ سے 47 لوگوں کی موت ہوئی ہے
نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس سے ہونے والی یومیہ اموات کی تعداد 50 سے نیچے پہنچ گئی ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 کی وجہ سے 47 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس سے ایک روز قبل یعنی ہفتہ کو ملک بھر میں اس وبا سے 100 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔
مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود نے اتوار کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20 لاکھ 13 ہزار 275 کووڈ ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 180 کروڑ 13 لاکھ 23 ہزار 547 کووڈ ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔
وزارت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے تین ہزار 116 نئے مریض سامنے آئے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج کورونا مریضوں کی تعداد کم ہو کر 38 ہزار 69 رہ گئی ہے۔ یہ کیسز کا 0.09 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 0.41 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت نے بتایا کہ اسی مدت میں پانچ ہزار 559 لوگوں کو کووڈ سےصحتیاب ہوئے ہیں ۔ اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 24 لاکھ 37 ہزار 72 لوگ کووڈ سے صحتیاب ہو چکے ہیں ۔ شفایابی کی شرح 98.71 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 7 لاکھ 61 ہزار 737 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔ ملک میں اب تک کل 77 کروڑ 77 لاکھ 58 ہزار 414 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں شرح اموات 1.20 فیصد ہے۔
کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایکٹو کیسز 980 کم ہونے سے ان کی تعداد کم ہو کر10350 رہ گئی۔ وہیں 2037 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد اس وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6443070 ہو گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 66793 ہو گئی ہے۔
مہاراشٹر میں ایکٹو کیسز 203 کم ہو کر 6725 رہ گئے ہیں۔ اس دوران ریاست میں 525 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد اس وباء کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 7720474 ہو گئی ۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 1,43,752 تک پہنچ گئی ہے۔
کرناٹک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 141 کم ہو کر 2661 ہو گئی ہے۔ اس دوران 275 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد اس وباء سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 3900963 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں مزید دومریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 40,018 ہو گئی ہے۔
تمل ناڈو میں اس عرصے کے دوران ایکٹیو کیسز 160کم ہو کر 1301 رہ گئے ہیں ۔ وہیں 265 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد اس وبا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 341249 ہو گئی ہے، جبکہ مرنے والوں کی تعداد 38023 ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔