فضا میں ہی پائلٹ کی موت، نیو یارک میں کرائی گئی ایمرجنسی لینڈنگ، بال بال بچے مسافر

’’ ابتدائی طبی امداد کی ناکام کوششوں کے بعد دوسرے پائلٹ، کو–پائلٹ اور کرو ممبران نے ایمرجنسی لینڈنگ کرانے کا فیصلہ کیا۔ لیکن لینڈنگ سے پہلے ہی ان کی موت ہو گئی۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

امریکہ کے سیئٹل سے ترکی کے استنبول جا رہی ایک فلائٹ کے پائلٹ کی فضا میں ہی موت ہو گئی۔ پائلٹ کی موت کے وقت پرواز 34000 فٹ کی اونچائی پر تھی۔ یہ ہوائی جہاز ترکش ایئر لائن کا تھا۔ پائلٹ کی موت کی وجہ سے ترکی کی قومی ایئر لائن کو نیو یارک میں ہنگامی لینڈنگ کرانی پڑی۔ اس بات کی جانکاری ترکش ایئر لائن نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر دی۔

ایئر لائن کے ترجمان یحییٰ استون نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا، ’’ہوائی جہاز نے منگل کے شام کو مغربی امریکی ساحل کے شہر سیئٹل سے اڑان بھری تھی۔ ہمارے ایئر بیس 350 سیئٹل سے استنبول جانے والی فلائٹ ٹی کے-204 کے ایک پائلٹ اڑان کے دوران بے ہوش ہو گئے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’ابتدائی طبی امداد کی ناکام کوششوں کے بعد دوسرے پائلٹ، کو–پائلٹ اور کرو ممبران نے ایمرجنسی لینڈنگ کرانے کا فیصلہ کیا لیکن لینڈنگ سے پہلے ہی ان کی موت ہو گئی۔‘‘


استون نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے آگے لکھا، ’’متوفی پائلٹ کی عمر 59 سال تھی۔ وہ سال 2007 سے ہی ترکش ایئر لائن کے لئے کام کر رہے تھے۔ انہوں نے مارچ میں ایک میڈیکل جانچ پاس کی تھی۔ جس میں کسی بھی طرح کے جسمانی بیماری کا معاملہ سامنے نہیں آیا تھا۔‘‘

اس پورے واقعہ میں ایئر لائن میں موجود کسی بھی مسافر کو کسی بھی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد ہوائی جہاز کو دوسرے پائلٹ کی مدد سے ترکی کے استنبول کے لئے روانہ کیا گیا۔ اس دوران فلائٹ کو نیو یارک ایئر پورٹ پر گھنٹوں انتظار کرنا پڑا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔