ہندوستان میں کورونا کا خطرہ پھر بڑھا، 20 ہزار سے زائد نئے کیسز درج
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 20528 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور 49 لوگوں کی موت ہو گئی ہے، اس کے ساتھ ہی ملک میں سرگرم مریضوں کی تعداد بڑھ کر 143449 ہو گئی ہے۔
ہندوستان میں کورونا انفیکشن کے معاملے ایک بار پھر بڑھنے لگے ہیں۔ لگاتار تیسرے دن ملک میں 20 ہزار سے زائد نئے کیسز درج کیے گئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 20528 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور 49 لوگوں کی موت ہو گئی ہے، اس کے ساتھ ہی ملک میں سرگرم مریضوں کی تعداد بڑھ کر 143449 ہو گئی ہے۔
جاری رپورٹ کے مطابق کورونا انفیکشن کے سب سے زیادہ نئے معاملے کیرالہ میں سامنے آئے ہیں۔ وہاں 2 ہزار 871 معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس کے بعد مغربی بنگال میں 2 ہزار 839 معاملے، مہاراشٹر میں 2 ہزار 382 معاملے، تمل ناڈو میں 2 ہزار 340 معاملے اور کرناٹک میں 1 ہزار 374 معاملے سامنے آئے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔