بہار میں منہدم پل کے ٹھیکیدار کو ممبئی میں بھی ملا ٹھیکہ

اپنے خط میں روی راجہ نے ذکر کیا ہے کہ یہی کمپنی بہار میں دریائے گنگا پر پل بنا رہی تھی جو اتوار کو گر گیا۔ ڈیزائن اور تکنیکی خرابی کی وجہ سے پل گرا، اس سے قبل بھی پل تعمیر کے دوران گر گیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>بہار میں پل منہدم، فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

بہار میں پل منہدم، فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

ممبئی: بہار میں منہدم پل کے ٹھیکیدار کو ممبئی میں گورے -ملنڈ لنک روڈ کا ٹھیکہ ملنے پر تشویش کا اظہارکیا جا رہا ہے ایس پی سنگلا کنسٹرکشنز، جس نے بہار میں منہدم پل کو تعمیر کیا تھا، فی الحال کمپنی گورے گاؤں-ملنڈد لنک روڈ کے تعمیراتی منصوبے می تین پل بنا رہی ہے۔ جب کہ کانگریس کے ایک رہنما نے ٹھیکیدار کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

بی ایم سی کو یقین ہے کہ اس میں کوئی غلطی نہیں ہوگی کیونکہ شہری حکام کام کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ ایس پی سنگلا کنسٹرکشن پرائیویٹ لمیٹڈ نے 20 دسمبر 2021 کو فلائی اوورز کی تعمیر کے لیے 666.06 کروڑ کا ٹھیکہ لیا تھا۔ کانگریس لیڈر روی راجہ، سابق کارپوریٹر اور بی ایم سی میں اپوزیشن کے سابق لیڈر، نے شہری کمشنر اقبال سنگھ چہل کو ایک خط بھیجا ہے جوکہ ٹھیکیدار کی طرف سے کام کو روکنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ بہار کے بھاگلپور ضلع میں اتوار کو ایک زیر تعمیر پل گر گیا۔ جس سے فرم کی ساکھ پر اثر پڑا ہے۔

اپنے خط میں روی راجہ نے ذکر کیا ہے کہ "یہی کمپنی بہار کے بھاگلپور ضلع میں دریائے گنگا پر پل بنا رہی تھی جو اتوار کو گر گیا۔ ڈیزائن اور تکنیکی خرابی کی وجہ سے پل گرا، اس سے قبل بھی پل تعمیر کے دوران گر گیا تھا۔ معلوم ہوا ہے کہ کمپنی کی کرؤارکردگی تعمیر کے سلسلے میں انتہائی ناقص ہے۔" معاہدے کے مطابق، فرم تین پلوں کی تکمیل کے بعد پانچ سال تک دیکھ بھال کی بھی ذمہ داری سنبھلے گی، یہ بتاتے ہوئے کہ ٹھیکیدار نے جی ایم ایل آر پلوں پر کام شروع کر دیا ہے، راجہ نے خبردار کیا کہ بہار کا واقعہ دوبارہ پیش آ سکتا ہے۔ "لہذا میونسپل کارپوریشن کو اس کمپنی کو کوئی کام نہیں دینا چاہئے اور کام کا جائزہ لینا چاہئے،" انہوں نے فرم کو بلیک لسٹ کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

بی ایم سی کے ایڈیشنل کمشنر پی ویلراسو نے کہا، "دونوں (بہار اور جی ایم ایل آر) کے کاموں کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ وہ تکنیکی طور پر مختلف ہیں۔ جی ایم ایل آر کے کام کی نگرانی بی ایم سی کے برجز ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ساتھ ایک تیسری پارٹی، پی ایم سی ٹیکنوجیم کر رہی ہے۔ میں نے برجز ڈیپارٹمنٹ* کے چیف انجینئر کو اس ہفتے دوبارہ کام کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی ہے۔"

کنٹریکٹ کے مطابق ایس پی سنگلا پلوں کی تکمیل کے بعد پانچ سال تک دیکھ بھال کے بھی ذمہ داری سنبالے گی، معاہدے میں تانسا پائپ لائن پر دو لین سب وے کی تعمیر نو بھی شامل ہے۔ کمپنی جموں و کشمیر میں دریائے راوی پر بسوہلی کے مقام پر 592 میٹر طویل مستقل کیبل اسٹیڈ پل کی ساخت اور تعمیر کے کام میں بھی شامل ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔