کانگریس صدر کا انتخاب آئندہ سال ماہ اگست اور ستمبر کے بیچ ہوگا
رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ جب تک کانگریس صدر منتخب نہیں ہوتے تب تک سونیا گاندھی ہی مکمل طور پر صدر کے فرائض انجام دیں گی اور وہ خراب صحت کے با وجود کانگریس کا کام کاج پوری طرح دیکھ رہی ہیں۔
کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اہم اجلاس کے بعد یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ اگلے سال 21 اگست اور 20 ستمبر کے درمیان کانگریس کے نئے صدر کا انتخابات ہو جائے گا۔ کانگریس رہنما کے سی وینوگوپال نے انتخابات کا پورا شیڈیول بتاتے ہوئے کہا کہ کانگریس صدر کا انتخاب آئندہ سال اگست اور ستمبر کے درمیان ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈبلو سی کا مکمل اجلاس اگلے سال ستمبر یا اکتوبر میں ہونے کا امکان ہے۔
کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ سی ڈبلو سی اجلاس کے دوران کچھ ارکان نے راہل گاندھی سے کانگریس صدر کی ذمہ داری سنبھالنے کے لئے گزارش کی، جس پر راہل گاندھی نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ کانگریس ورکنگ کمیٹی کے ارکان میں یہ اتفاق رائے تھا کہ راہل گاندھی کانگریس کے صدر بنیں۔
کے سی وینوگوپال نے بتایا کہ کانگریس میں ارکان بنانے کی مہم یکم نومبر سے لے کر 31 مارچ 2022 تک چلائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کانگریس ملک گیر پیمانہ پر عوامی بیداری تحریک چلائے گی اور مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف عوامی بیداری پیدا کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں : مذہبی قائد کب اپنا کردار ادا کریں گے؟... سید خرم رضا
رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ جب تک کانگریس صدر منتخب نہیں ہوتے تب تک سونیا گاندھی ہی مکمل طور پر صدر کے فرائض انجام دیں گی اور وہ خراب صحت کے با وجود کانگریس کا کام کاج پوری طرح دیکھ رہی ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔