کانگریس رکن اسمبلی نے بارش سے پڑے گڑھوں کو پُر کیا

کانگریس کی رکن اسمبلی سیتکا نے حالیہ بارش کے بعد سڑکوں پر پڑے گڑھوں کو پُر کیا. محبوب آباد ضلع کے نرسم پیٹ تاپاکال اور کوتہ گوڑم تک سڑک پر خطرناک گڑھوں کو سیتکا نے وہاں پہنچ کر بھرنے کا کام کیا

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر</p></div>

علامتی تصویر

user

یو این آئی

حیدرآباد: کانگریس کی رکن اسمبلی سیتکا نے حالیہ بارش کے بعد سڑکوں پر پڑے گڑھوں کو پُرکیا۔ محبوب آباد ضلع کے نرسم پیٹ تاپاکال اور کوتہ گوڑم تک سڑک پر خطرناک گڑھے پڑ گئے جن کو سیتکا نے وہاں پہنچ کر بھرنے کا کام کیا۔ سیتکا کے ساتھ کانگریس کے کارکن بھی موجود تھے۔

سیتکا نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ حکومت دور دراز ایجنسی کے علاقوں میں سڑکوں کی مرمت تک نہیں کر رہی ہے اوراس پر کسی بھی قسم کی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ 2.30 کروڑ روپے کے منظور شدہ فنڈز سے سڑک کی تعمیر کا کام فوری طور پر شروع کیا جائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔