کانگریس نے ذات پر مبنی مردم شماری کے امورکے لیے کمیٹی کی تشکیل کی

کے سی وینوگوپال نے بتایا کہ ویرپا موئیلی کو کمیٹی کا کوآرڈینیٹر بنایا گیا ہے۔ کمیٹی میں ابھیشیک منو سنگھوی، سلمان خورشید، آر پی این سنگھ، موہن پرکاش، پی ایل پنیا اور کلدیپ وشنوئی شامل ہیں۔

کانگریس، تصویر آئی اے این ایس
کانگریس، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس نے سینئر رہنما ویرپّا موئیلی کی قیادت میں ذات پر مبنی مردم شماری سے متعلق امور کے مطالعہ کے لیے پارٹی کی سات رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے جمعہ کے روز بتایا کہ پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے ذات پر مبنی مردم شماری سے متعلق معاملات کو دیکھنے اور ان کے مطالعہ کے لیے اس کمیٹی کی تشکیل کی ہے اور کمیٹی سے کہا گیا ہے کہ وہ فوری اثر سے کام کرے۔

کے سی وینوگوپال نے بتایا کہ ویرپا موئیلی کو کمیٹی کا کوآرڈینیٹر بنایا گیا ہے۔ کمیٹی میں ابھیشیک منو سنگھوی، سلمان خورشید، آر پی این سنگھ، موہن پرکاش، پی ایل پنیا اور کلدیپ وشنوئی شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔